ٹرمپ کی دعوت پر 25 جون کو دو روزہ امریکی دورے پر روانہ ہوں گے وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دعوت پر 25 جون کو دو دن کے امریکی دورے پر جائیں گے۔

Jun 12, 2017 07:16 PM IST | Updated on: Jun 12, 2017 07:16 PM IST
ٹرمپ کی دعوت پر 25 جون کو دو روزہ امریکی دورے پر روانہ ہوں گے وزیر اعظم مودی

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دعوت پر 25 جون کو دو دن کے امریکی دورے پر جائیں گے۔ مسٹر ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد وزیر اعظم مودی کا یہ پہلا امریکی دورہ ہو گا۔ مسٹر مودی دورے کے دوسرے دن 26 جون کو مسٹر ٹرپ کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنما ہند ۔ امریکہ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے مختلف پہلووں اور دیگر باہمی امور پر تفصیل سے گفتگو کریں گے۔ وزیر اعظم کے اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی سمت میں کافی اہم تصور کیا جارہا ہے ۔

Loading...

Loading...