پاکستان مقبوضہ کشمیر بہت جلد ہندوستان کا حصہ ہوگا : یوگی آدتیہ ناتھ

بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر بہت جلد ہندوستان کا حصہ بنے گا ، اس کے لئے ہندوستان کو ایک مشن بنا کر بلوچستان کے حقوق کی کھل کر حمایت کرنی چاہئے۔

Aug 20, 2016 09:33 AM IST | Updated on: Aug 20, 2016 09:33 AM IST
پاکستان مقبوضہ کشمیر بہت جلد ہندوستان کا حصہ ہوگا : یوگی آدتیہ ناتھ

بلیا : بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر بہت جلد ہندوستان کا حصہ بنے گا ، اس کے لئے ہندوستان کو ایک مشن بنا کر بلوچستان کے حقوق کی کھل کر حمایت کرنی چاہئے۔ یوگی نے کل شام مسٹر ناتھ بابا روٹ پوجن تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات چیت میں الزام لگایا کہ مسئلہ کشمیر کے لئے کانگریس ذمہ دار ہے ۔ اگر جواہر لال نہرو کی جگہ سردار پٹیل کو کشمیر کا ذمہ دیا گیا ہوتا ، تو یہ مسئلہ پیدا ہی نہیں ہوتا ۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے لوگ صبر رکھیں ۔ پاکستان مقبوضہ کشمیر بہت جلد ہندوستان کا حصہ ہوگا ۔ بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نے لشکر طیبہ کے بانی حافظ سعید کے پاکستانی فوج سے کشمیر کوچ کرنے کی اپیل پر کہا کہ پڑوسی ملک آخر کتنی مرتبہ ہندوستان سے مار کھائے گا ۔ وہ جنگ کے میدان میں ہندوستان سے چار مرتبہ بری طرح پٹ چکا ہے  ۔

Loading...

بلوچستان سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو آنے والے وقت میں مشن بنا کر بلوچستان کے حقوق کی کھلی حمایت کا اظہار کرنا چاہئے ۔ آدتیہ ناتھ نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتی ہندوؤں کے ساتھ ہی ہزارہ اور احمدیہ کمیونٹی کے مسلمانوں کے ساتھ بھی ظلم کیا جا رہا ہے ۔ وہیں دوسری طرف پاکستان کا نصف حصہ ہونے کے بعد بھی بلوچستان کو مکمل طور پر الگ تھلگ کردیا گیا ہے ۔

Loading...