قانون بنا کررام مندرکی تعمیرکو یقینی بنائیں ورنہ تلاش کرلیں گے دوسرا وزیراعظم: پروین توگڑیا کی دھمکی

پروین توگڑیا کہا کہ ہزاروں سال سے ہندوسماج رام مندرکی لڑائی لڑ رہا ہے۔ 1984 میں ہم نے مندرتحریک شروع کی تب بھی معاملہ عدالت میں تھا۔ تب کسی بی جے پی والے نے نہیں کہاتھا کہ معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے۔

Oct 21, 2018 09:56 PM IST | Updated on: Oct 21, 2018 10:01 PM IST
قانون بنا کررام مندرکی تعمیرکو یقینی بنائیں ورنہ تلاش کرلیں گے دوسرا وزیراعظم: پروین توگڑیا کی دھمکی

لکھنو میں تقریب کے دوران پروین توگڑیا۔ تصویر: نیوز 18 اردو۔

لکھنؤ:  اجودھیا میں رام مندرکی تعمیرکا مطالبہ کرتے ہوئے راشٹریہ ہندوپریشد کے پروین توگڑیا نے اتوارکومرکزکی نریندرمودی حکومت کو انتباہ دیا ہے کہ اسے اس معاملے کو حل قانون بنا کرکرنا ہوگا، ورنہ نتائج ان کے برخلاف ہوں گے۔ انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگررام مندرکی تعمیرنہیں کی جاتی ہے، تو دوسرا وزیراعظم تلاش کرلیں گے۔

اجودھیا کوچ کرنے کی تیاری میں لگے توگڑیا نے یہاں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’نریندرمودی نے وزیراعظم بننے کے بعد ایک باربھی رام کا نام نہیں لیا۔ ہم انتباہ دینا چاہتے ہیں کہ اگررام مندرکی تعمیرکے لئے قانون نہیں بنایا گیا، توہم وزیراعظم بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔ جورام کا احترام نہ کرسکے، وہ کسی کام کا نہیں ہے"۔

انہوں نے کہا کہ رام مندرکے لئے جدوجہد کافی پرانی ہے۔ نریندرمودی سے پہلے مندرکی تعمیرکا چیلنج سابق وزیراعظم راجیو گاندھی، نرسمہا راؤاوراٹل بہاری واجپئی کے سامنے بھی تھا۔ یہ کروڑوں ہندوں کے عقیدے سےجڑا ہوا موضوع ہے۔ پروین توگڑیا نے کہا کہ صرف مندرکا معاملہ ہی نہیں ہے۔ ہم مندرتوسریوکے دوسری جانب بھی بنا سکتے ہیں، لیکن کیا شری رام کی جنم بھومی وہاں سے 100 میٹرکھسک سکتی ہے۔

ہندوؤں کے کھوئے ہوئے احترام پانے کے لئے ہم اکٹھے ہوئے ہیں۔ یہ خواب اشوک سنگھل سمیت سینکڑوں ہندؤوں کا ہے۔ یہ خواب وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اورمہنت اویدھ ناتھ کا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں سال سے ہندوسماج رام مندرکی لڑائی لڑرہا ہے۔ 1984 میں ہم نے مندرتحریک شروع کی، تب بھی معاملہ عدالت میں تھا۔ تب کسی بی جے پی والے نے نہیں کہا تھا کہ معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے۔ اس دوران لال کرشن اڈوانی نے رتھ یاترا نکالی تھی۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں:   رام مندرمعاملے پرسپریم کورٹ کو سماعت میں تیزی لانی چاہئے: روی شنکرپرساد

یہ بھی پڑھیں:   وزیراعلیٰ یوگی نے کہا "ہمیں رام مندرتعمیرکی تیاریاں شروع کرنی چاہئے"۔

یہ بھی پڑھیں:     ادھوٹھاکرے کا وزیر اعظم مودی پر نشانہ ، اگر آپ رام مندر نہیں بنا سکتے تو ہمیں کہیے ہمارے شیو سینک تیار ہیں

یہ بھی پڑھیں:      رام مندر کی تعمیر کے لئے بننا چاہئے قانون: آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت

Loading...