رام مندر کی تعمیر اورہندووں کے مفاد کے لئے پروین توگڑیا کا نئی سیاسی پارٹی کا اعلان

انٹرنیشنل ہندو پریشد کے صدرڈاکٹر پروین توگڑیا نے منگل کو اجودھیا میں متنازعہ زمین پررام مندرکی تعمیراورہندووں کے مفاد کےتحفظ کے لئے نئی سیاسی پارٹی کے تشکیل کا اعلان کیا ہے۔

Oct 23, 2018 08:21 PM IST | Updated on: Oct 23, 2018 08:22 PM IST
رام مندر کی تعمیر اورہندووں کے مفاد کے لئے پروین توگڑیا کا نئی سیاسی پارٹی کا اعلان

پروین توگڑیا: فائل فوٹو

اجودھیا: انٹرنیشنل ہندو پریشد کے صدرڈاکٹر پروین توگڑیا نے منگل کو اجودھیا میں متنازعہ جنم بھومی پررام مندرکی تعمیراورہندووں کے مفاد کےتحفظ کے لئے نئی سیاسی پارٹی کے تشکیل کا اعلان کیا ہے۔

سریوکے ساحل پرمہنس سمادھی کے نزدیک ہزاروں کی تعداد میں رام بھکتوں کی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہویے کہا کہ ہندوؤں کی ایسی حکومت بنائیں گے، جواقتدارمیں آنے کے بعد متنازعہ رام جنم بھومی پرشاندارمندرکی تعمیرکرائی جائے گی۔

پروین توگڑیا نے کہا کہ آنے والے لوک سبھا انتخابات سے پہلے ایک نئی سیاسی پارٹی بنائیں گے اوراس پارٹی سے انتخاب لڑکرمرکزمیں ہندوؤں کی حکومت بنائیں گے۔ پارٹی کے نام کا اعلان وہ تین مہینے بعد کریں گے۔ انہوں نے کہا ’’ہم رام کے پیروکارہیں۔ دھنش نہیں اٹھائیں گے۔ ملک میں عوام کویہ پیغام دیں گے کہ آنے والے لوک سبھا انتخاب میں بٹن دبا کرہندوؤں کوحکومت بنائیں، جس سے شاندارمندرکی تعمیرہوسکے۔

مرکزمیں مودی حکومت کی چٹکی لیتے ہوئے پروین توگڑیا نے کہا ’’نریندرمودی ساڑھے چارسالوں میں اجودھیا نہیں گئے ہیں، مگراندورمیں مسجد کے پروگرام میں شرکت کی۔ ملک میں اکثریتی ہندوسماج نے یہ خواب دیکھا تھا کہ بی جے پی اگراقتدارمیں آئے گی تواجودھیا میں رام مندرکی تعمیرضرورہوگی، لیکن آنے کی بات تو چھوڑئیے، کبھی کسی بھی ریلی میں مندرکانام بھی وزیراعظم مودی نے لیا ہوا توبتائیں۔

Loading...

یہ بھی پڑھائیں:    قانون بنا کررام مندرکی تعمیرکو یقینی بنائیں ورنہ تلاش کرلیں گے دوسرا وزیراعظم: پروین توگڑیا کی دھمکی

یہ بھی پڑھائیں:      رام مندرمعاملے پرسپریم کورٹ کو سماعت میں تیزی لانی چاہئے: روی شنکرپرساد

یہ بھی پڑھائیں:    وزیراعلیٰ یوگی نے کہا "ہمیں رام مندرتعمیرکی تیاریاں شروع کرنی چاہئے"۔

یہ بھی پڑھائیں:      جموں میں ’ہندو نواز‘ دایاں محاذ تنظیموں سے بی جے پی لیڈران کی نیندیں حرام

Loading...