اتراکھنڈ میں صدر راج نافذ ، ہریش راوت نے جمہوریت کا قتل قرار دیا

نئی دہلی : مرکز نے آج حکومت کی ناکامی کی بنیاد پر اتراکھنڈ میں صدر راجنافذ کردیا ہے ۔ ریاست کی حکمران پارٹی کانگریس میں بغاوت سے سیاسی بحران پیدا ہونے کے بعد یہ متنازعہ فیصلہ کیا گیا ۔ صدر پرنب مکھرجی نے مرکزی کابینہ کی سفارش پر اتوار کی صبح آئین کے آرٹیکل 356 کے تحت دستخط کرتے ہوئے ہریش راوت کی قیادت والی کانگریس حکومت کو برخاست کیا اور اسمبلی کو معطل کر دیا ۔

Mar 27, 2016 06:06 PM IST | Updated on: Mar 27, 2016 06:06 PM IST
اتراکھنڈ میں صدر راج نافذ ، ہریش راوت نے جمہوریت کا قتل قرار دیا

نئی دہلی : مرکز نے آج حکومت کی ناکامی کی بنیاد پر اتراکھنڈ میں صدر راجنافذ کردیا ہے ۔  ریاست کی حکمران پارٹی کانگریس میں بغاوت سے  سیاسی بحران پیدا ہونے کے بعد یہ متنازعہ فیصلہ کیا گیا ۔ صدر پرنب مکھرجی نے مرکزی کابینہ کی سفارش پر اتوار کی صبح آئین کے آرٹیکل 356 کے تحت  دستخط کرتے ہوئے ہریش راوت کی قیادت والی کانگریس حکومت کو برخاست کیا اور اسمبلی کو معطل کر دیا ۔

ادھر ریاست میں صدر راج نافذ ہونے پر ہریش راوت نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے ۔ راوت نے کہا کہ یہ جمہوریت کا قتل ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھ عوامی توقعات  کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہفتہ رات کابینہ کی ہنگامی میٹنگ ہوئی تھی ۔ خیال رہے کہ  وزیر اعظم مودی  گزشتہ روز اپنا آسام کا دورہ مختصر کرکے میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے قومی دارالحکومت آگئے تھے ۔  وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہفتہ رات  کو ہوئی مرکزی کابینہ کی ہنگامی میٹنگ میں اتراکھنڈ میں صدر راج نافذ کرنے کی سفارش کی گئی تھی ۔ ذرائع نے بتایا کہ کابینہ میٹنگ کے بعد وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کل دیر رات صدر کو اس بارے میں معلومات دی ۔

Loading...

اس سے قبل قانونی پہلوؤں کا معائنہ کرنے کے بعد ہفتہ کو شام 7.30 بجے کے اتراکھنڈ کے گورنر نے مرکز کو رپورٹ بھیجی تھی۔  خیال رہے کہ دہلی میں صدر سے ملاقات کے بعد بی جے پی لیڈر کیلاش وجے ورگیہ نے کہا تھا کہ اتراکھنڈ کی راوت حکومت اقلیت میں ہے ۔ کیلاش وجے ورگیہ نے کہا کہ اگر راوت حکومت اکثریت میں ہوتی ، تو ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوتی ۔ وجے ورگیہ نے کہا کہ ریاست میں راوت حکومت اقتدار کا غلط استعمال کر رہی ہے ۔ وزیر اعلی ہریش راوت نے ایک بی جے پی ممبر اسمبلی کو لالچ دے کر کسی بورڈ کا نائب صدر بنا دیا ہے ۔

Loading...