عمران خان کوکیپٹن امریندرسنگھ کا جواب 'مسعود اظہرکونہیں پکڑپا رہے ہو توہمیں بتاو'۔

پلوامہ حملے کے بعد پورے ملک میں غم وغصے کا ماحول ہے۔ حملے کے بعد پورے ملک سے پاکستان کے خلاف ایکشن لینے کی مانگ ہورہی ہے۔ 

Feb 19, 2019 05:26 PM IST | Updated on: Feb 19, 2019 05:46 PM IST
عمران خان کوکیپٹن امریندرسنگھ کا جواب 'مسعود اظہرکونہیں پکڑپا رہے ہو توہمیں بتاو'۔

کیپٹن امریندر سنگھ: فائل فوٹو

پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندرسنگھ نے دہشت گرد مسعود اظہرکولےکرپاکستان پرتنقید کی ہے۔ کیپٹن امریندرسنگھ نے ٹوئٹ کے ذریعہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کومسعود اظہر کے بارے میں اطلاع دی۔ انہوں نےکہا کہ جیش محمد سربراہ بہاول پورمیں بیٹھا ہے اور آئی ایس آئی کی مدد سے کام کررہا ہے۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندرسنگھ نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان سےکہا 'جاو اورمسعود اظہرکوپکڑو۔ اگرتم ایسا نہیں کرپارہے ہوتوہمیں بتاو، ہم اسے پکڑلیں گے، لیکن ہمیں لیکچرمت دو'۔

Loading...

پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندرسنگھ نے مزید کہا 'عمران خان، آپ کے پاس جیش محمد کا سربراہ مسعود اظہرہے، جوبہاول پورمیں بیٹھا ہے۔ آئی ایس آئی کی مدد سے وہ دہشت گردانہ حملوں کو انجام دے رہا ہے۔ جاواسے وہاں سے اٹھاو، اسے ہندوستان کے حوالے کرو۔ اگریہ نہیں کرسکتے توہمیں بتاو'۔ انہوں نے کہا کہ 'ممبئی کے 26/11 حملے کے ثبوت دیئےگئے، ان کا کیا کیا گیا؟' پاکستانی وزیراعظم ہمیں یہ بھی بتائیے۔

دراصل پلوامہ میں سی آرپی ایف کے قافلے پرہوئے دہشت گردانہ حملے کولےکرپاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ہندوستان کوجنگ کی دھمکی دی ہے۔ اس حملے کولےکراپنے پہلے آفیشیل بیان میں عمران خان نے ہندوستان کے ذریعہ عائد کئےگئے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم پربغیرکسی ثبوت الزام لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی حکومت ہمیں ثبوت دیں کہ پلوامہ حملے میں پاکستان کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرہندوستان نے پلوامہ حملے کولے کرجنگ تھوپی، توپاکستان اس کا بخوبی جواب دے گا۔

واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد پورے ملک میں غم وغصے کا ماحول ہے۔ حملے کے بعد پورے ملک سے پاکستان کے خلاف ایکشن لینے کی مانگ ہورہی ہے۔

Loading...