عاپ ممبر اسمبلی کی عرضی پر پنجاب حکومت کو پنجاب۔ہریانہ ہائی کورٹ کا نوٹس

پنجاب حکومت نے لدھیانہ نگر نگم انتخابات دیگر ریاستوں کے ساتھ نہ کرائے جانے کے بعد لوک انصاف پارٹی اور عام آدمی پارٹی نے مخالفت کی تھی۔

Jan 25, 2018 05:11 PM IST | Updated on: Jan 25, 2018 05:11 PM IST
عاپ ممبر اسمبلی کی عرضی پر پنجاب حکومت کو پنجاب۔ہریانہ ہائی کورٹ کا نوٹس

لدھیانہ۔عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی سمرجیت سنگھ بینس کی عرضی پر پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کیاہے۔ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو سے لدھیانہ نگرنگم انتخابات کو مؤخر کرنے پر جواب طلب کیا ہے۔اس معاملے میں سماعت پانچ فروری کو ہوگی ۔

بتادیں کہ پنجاب حکومت نے لدھیانہ نگر نگم چناؤ دیگر ریاستوں کے ساتھ نہ کرئے جانے کے بعد لوک انصاف پارٹی اور عام آدمی پارٹی نے مخالفت کی تھی۔سمرجیت سمیت دونوں  بینس برادران ممبر اسمبلی نے کہا تھا کہ لدھیانہ میں انتخابات ٹھنڈے بستے میں ڈالنا کانگریس حکومت کی پہلی شکست ہے۔ایسے میں دونوں نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھکھٹانے کا فیصلہ کیا۔

Loading...

غور طلب ہےکہ لدھیانہ میونسپل کارپوریشن کی میعاد 20ستمبر کو ختم ہو چکی ہے۔جبکہ باقی نگموں کی میعاد بھی اسی وقت ختم ہوئی تھی۔پہلے حکومت نے دسمبر میں انتخابات کرانے کی بات کی تھی لیکن اب لدھیانہ کے انتخابات مؤخر کر دئے گئے۔

 

 

Loading...