نوٹ بندی کی وجہ سے آئی شرح ترقی میں گراوٹ : سابق آر بی آئی گورنر رگھو رام راجن

ریزرو بینک آف انڈیا آر بی آئی کے سابق گورنر رگھو رام راجن کا ماننا ہے کہ ہندوستان میں ترقی کی شرح میں آئی گراوٹ کی اصل وجہ 2016 کے نومبر میں کی گئی نوٹ بندی ہے ۔

Jan 25, 2018 12:03 AM IST | Updated on: Jan 25, 2018 12:03 AM IST
نوٹ بندی کی وجہ سے آئی شرح ترقی میں گراوٹ : سابق آر بی آئی گورنر رگھو رام راجن

نئی دہلی : ریزرو بینک آف انڈیا آر بی آئی کے سابق گورنر رگھو رام راجن کا ماننا ہے کہ ہندوستان میں ترقی کی شرح میں آئی گراوٹ کی اصل وجہ 2016 کے نومبر میں کی گئی نوٹ بندی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی کے مثبت اثر کو سمجھنے کیلئے ہمیں انتظار کرنا ہوگا اور پھر دیکھنا ہوگا ۔ راجن نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ ڈیجیٹل ادائیگی سسٹم کو کچھ فروغ دیتا ہے ، لیکن یہ دیگر (پہلووں)کے موازنہ میں کم ہے۔

راجن نے ایک انگریزی چینل سے بات چیت میں کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ابھی کسی نتیجہ پر نہیں پہنچا جاسکتا ہے ۔ ہم اس پر دلائل دیتے رہیں گے کہ اس سے ٹیکس کی ادائیگی میں اضافہ ہوا ہے ، جب تک کہ گزشتہ ٹیکس وصولی کے اعدادو شمار نہیں آجاتے ، اس لئے ابھی کسی نتیجہ پر نہیں پہنچا جاسکتا ۔ مجھے شک ہے کہ ترقی کی شرح میں گراوٹ کی وجہ اس کا (نوٹ بندی) اثر ہے ۔

اس سوال کے جواب میں کہ کیا وہ اپنی مدت کار میں نوٹ بندی کو منظوری دیتے ، راجن نے کہا کہ اس کا آسان جواب اس منشا سے ظاہر ہوتا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ حکومت نے اس وقت ہم سے رائے پوچھی تھی ، ہم نے انہیں جواب دیدیا تھا ، لیکن ہم نے اس فیصلہ کو بہت ہی مشکل سمجھا تھا ، میں نہیں سمجھتا تھا کہ اس سے فائدہ ہوگا۔

Loading...

Loading...