پلوامہ کےشہید جوان کی فیملی سے پرینکا - راہل کی ملاقات، کانگریس صدرنےکہا 'ہم نے بھی والد کھویا ہے، آپ کا درد سمجھتے ہیں'۔

پرینکا گاندھی اورراہل گاندھی نے کیرانہ کے مشہورشیو شکتی ڈھابے میں چائے بھی پی۔ ان کے ہمراہ اترپردیش کانگریس کے صدرراج ببراورمغربی اترپردیش کے انچارج جیوتی رادتیہ سندھیا بھی موجود رہے۔

Feb 20, 2019 11:46 PM IST | Updated on: Feb 20, 2019 11:50 PM IST
پلوامہ کےشہید جوان کی فیملی سے پرینکا - راہل کی ملاقات، کانگریس صدرنےکہا 'ہم نے بھی والد کھویا ہے، آپ کا درد سمجھتے ہیں'۔

شہید کے اہل خانہ کے ساتھ پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سکریٹری اورمشرقی اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی پوری طرح سے انتخابی حکمت عملی طے کرنے میں مصروف ہوگئی ہیں۔ اسی ضمن میں بدھ کو اچانک کانگریس صدرراہل گاندھی کے ساتھ پرینکا گاندھی پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے شاملی کے امت کوری کے اہل خانہ سے ملاقات کرنے پہنچیں۔

اس سے قبل پرینکا گاندھی اورراہل گاندھی نے کیرانہ کے مشہورشیوشکتی ڈھابے میں چائے بھی پئے۔ ان کے ہمراہ اترپردیش کانگریس کے صدرراج ببراورمغربی اترپردیش کے انچارج جیوتی رادتیہ سندھیا بھی موجود رہے۔ راہل - پرینکا کی تصویرسوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

Loading...

کیرانہ میں واقع شیو شکتی ڈھابہ کیرانہ میں واقع شیو شکتی ڈھابہ

پرینکا گاندھی 11 فروری کو چاردن کے لئے لکھنوآئی تھیں۔ اس دوران انہوں نے سبھی 41 لوک سبھا حلقوں کے کارکنان، عہدیداران اورلیڈروں کے ساتھ میراتھن میٹنگ کرکے فیڈبیک لیا تھا۔ ساتھ ہی کہا تھا کہ کانگریس پارٹی متحد ہوکرمضبوطی سے الیکشن لڑے گی۔

غورطلب ہے کہ 23 جنوری کو پرینکا کوسابق مرکزی وزیرجیوتی رادتیہ سندھیا کوکانگریس پارٹی کا جنرل سکریٹری بنایا گیا تھا۔ دونوں کو بالترتیب مشرقی اورمغربی اترپردیش کی ذمہ دای سونپی گئی ہے۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی لوک سبھا الیکشن کے پیش نظرزبردست محنت کررہی ہیں، وہ مسلسل میٹنگیں کررہی ہیں۔

(ان پٹ: شیوانی شرما)

 

Loading...