کانگریس پریوار کے لوگوں کا خیال رکھنا میری ذمہ داریوں میں شامل: راہل گاندھی

غازی آباد۔ کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے آج کہا کہ وہ کانگریس کے سربراہ ہیں اور اس ناطے پارٹی کی لڑائی لڑنے والے کارکنوں کا حال چال پوچھنا ان کی ذمہ داری میں شامل ہے۔

Jun 11, 2016 04:02 PM IST | Updated on: Jun 11, 2016 04:02 PM IST
کانگریس پریوار کے لوگوں کا خیال رکھنا میری ذمہ داریوں میں شامل: راہل گاندھی

غازی آباد۔  کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے آج کہا کہ وہ کانگریس کے سربراہ ہیں اور اس ناطے پارٹی کی لڑائی لڑنے والے کارکنوں کا حال چال پوچھنا ان کی ذمہ داری میں شامل ہے۔ کانگریس کارکن مینا دیوی سے ملنے کے بعد مسٹر گاندھی نے صحافیوں سے کہا کہ مینا دیوی وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا نذرآتش کرنے کے دوران جھلس گئی تھیں۔ اسی طرح

کے کارکن پارٹی کی طاقت ہیں اور ان کا حال جاننا پارٹی سربراہ ہونے کے ناطے ان کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا ’’میں کانگریس پریوار کا سربراہ ہوں۔ اپنی پارٹی کے کارکنوں کا خیال رکھنا میری ذمہ داری ہے۔ کانگریس زمین سے وابستہ لوگوں کی پارٹی ہے اور اسی وجہ سے

آج عوامی سطح پر جدوجہد کرنے والی زخمی خاتون کارکن کو دیکھنے یہاں آیا ہوں‘‘۔ واضح رہے کہ آٹھ جون کو حکومت کے خلاف مظاہرے کے دوران پتلا نذر آتش کرنے کے دوران مینا دیوی زخمی ہو گئی تھیں اور انہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ محترمہ دیوی کا حال پوچھنے مسٹر گاندھی ان کی رہائش گاہ اتر پردیش میں غازی آباد کے ارتھلا پہنچے۔ ہنڈن ندی کے کنارے پر آباد ارتھلا میں کل رات سے بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی تھی۔

Loading...

مہنگائی روکنے میں مودی سرکار ناکام

 وہیں، راہل گاندھی نے بڑھتی ہوئي مہنگائی پر وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے آج الزام لگایا کہ مہنگائی روکنے کے وعدے کے ساتھ اقتدار میں آنے والی مودی سرکار دو سال میں بھی عوام کو اس سے راحت دینے میں ناکام رہی ہے۔ مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ مسٹر مودی اس وعدے کے ساتھ اقتدار میں آئے تھے کہ مہنگائی کم کی جائے گی لیکن اس کے دو سال کی مدت میں مہنگائی گھٹنے کے بجائے مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اب مہنگائی سب سے بڑا مسئلہ بن گئی ہے اور ان کی پارٹی اس کے خلاف جنگ جاری رکھے گی ۔ مہنگائی عوام الناس کے لئے بڑ ے بحران کی شکل اختیار کرچکی ہے ۔انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مسلسل کم ہو رہی ہیں لیکن ہمارے یہاں پٹرول ڈیزل کے دام بڑھ رہے ہیں۔

Loading...