اکھلیش ایسی سائیکل میں پینڈل مار رہے ہیں ، جو اپنے اسٹینڈ پر کھڑی ہے : راہل گاندھی

اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو کے خاندانی گڑھ میں ان پر حملہ کرتے ہوئے کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے کہا کہ وہ ایسی سائیکل میں پینڈل مار رہے ہیں ، جو اپنے اسٹینڈ پر کھڑی ہے ۔

Oct 03, 2016 09:47 AM IST | Updated on: Oct 03, 2016 09:47 AM IST
اکھلیش ایسی سائیکل میں پینڈل مار رہے ہیں ، جو اپنے اسٹینڈ پر کھڑی ہے : راہل گاندھی

مین پوری : اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو کے خاندانی گڑھ میں ان پر حملہ کرتے ہوئے کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے کہا کہ وہ ایسی سائیکل میں پینڈل مار رہے ہیں ، جو اپنے اسٹینڈ پر کھڑی ہے ۔ انہوں نے یہاں اپنے روڈ شو کے دوران کہا کہ یہ ہاتھی (بی ایس پی حکومت) تھی ، جس نے کچھ نہیں کیا ۔ پھر اکھلیش نے حکومت سنبھالا ... ایسا لگا کہ وہ لوگوں کے لئے کچھ اچھا کریں گے ، کیونکہ وہ نوجوان وزیر اعلی تھے ۔ لیکن میری توقعات کے برعکس ، وہ کچھ نہیں کر پائے ، کیونکہ وہ ایسی سائیکل میں پینڈل مار رہے ہیں ، جو اپنے اسٹینڈ پر کھڑی ہے ۔ پہلے  یہ پتھر والی حکومت تھی اور جب یہ گئی تب چچا بھتیجے کی حکومت آ گئی ۔ کسی نے ریاست کے لئے کچھ نہیں کیا ۔

راہل نے یہ کہتے ہوئے مرکزی حکومت کو پر بھی نشانہ سادھا کہ وہ ملک میں غریبوں اور کسانوں کے لئے کچھ نہیں کر رہی ہے ۔  انہوں نے کسان اور جوان کی بات کی ۔ انہوں نے کہا کہ کھیت میں کسان اور سرحد پر نوجوان نہ ہو تو جینے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ہے ۔

Loading...

Loading...