امیٹھی میں بولے راہل گاندھی: ابھی تو آغاز ہے، آگے اور مزہ آئے گا

راہل گاندھی نے اشاروں اشاروں میں کہا کہ آنے والے دنوں میں وہ رافیل سودا معاملہ پر مزید انکشافات کرنے والے ہیں۔

Sep 25, 2018 03:05 PM IST | Updated on: Sep 25, 2018 03:21 PM IST
امیٹھی میں بولے راہل گاندھی: ابھی تو آغاز ہے، آگے اور مزہ آئے گا

کانگریس صدر راہل گاندھی کی فائل فوٹو: پی ٹی آئی۔

دو دن کے دورے پر امیٹھی پہنچے کانگریس صدر راہل گاندھی نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے اشاروں اشاروں میں کہا کہ آنے والے دنوں میں وہ رافیل سودا معاملہ پر مزید انکشافات کرنے والے ہیں۔

انہوں نے اشارہ دیا کہ وہ حکومت پر حملہ اور تیز کرنے کی تیاری میں ہیں۔ راہل کے خطاب کو لے کر ایک ویڈیو وائرل کیا جا رہا ہے جس میں وہ کانگریس کارکنوں کو تین مہینے میں اور مزہ دلانے کی بات کہہ رہے ہیں۔

Loading...

ویڈیو میں راہل گاندھی کہہ رہے ہیں کہ یہ جو کرپشن کے خلاف لڑنے آیا تھا اس نے نجی کمپنی کو 30،000 کروڑ روپے دے دیئے ہیں۔ اچھا، ابھی تو آغاز ہوا ہے۔ میں آپ کو بتا رہا ہوں ابھی شروعات ہوئی ہے، ابھی دیکھئے، مزہ آئے گا۔ آنے والے دو تین مہینوں میں ایسا مزہ دکھائیں گے آپ کو۔

نریندر مودی کے جو کام ہیں، رافیل، وجے مالیا، للت مودی، نوٹ بندی، گبر سنگھ ٹیکس، ان سب کام میں چوری ہے۔ اور ایک ایک کر کے ہم دکھا دیں گے کہ نریندر مودی جی چوکیدار نہیں ہیں چور ہیں۔

امیٹھی دورے پر کانگریس صدر راہل گاندھی رافیل سودا کو لے کر مودی حکومت پر مسلسل حملہ آور ہیں۔ وہ نریندر مودی پر حملہ کر رہے ہیں۔ پیر کے روز راہل نے کہا کہ فرانس کے سابق صدر نے نریندر مودی کو چور کہا ہے۔ اب مودی کو یہ واضح کرنا چاہئے کہ آخر انہوں نے انہیں چور کیوں کہا؟

Loading...