جونپور میں نوٹوں کی منسوخی کی مخالفت میں راہل گاندھی کا عوامی جلسہ 19 دسمبر کو

کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نوٹوں کی منسوخی کے پیش نظر عوام کو ہونے والی پریشانیوں کے سلسلے میں یہاں آئندہ 19دسمبر کو بی آر پی کالج میں ایک عوامی جلسے کو خطاب کریں گے

Dec 14, 2016 11:19 AM IST | Updated on: Dec 14, 2016 11:19 AM IST
جونپور میں نوٹوں کی منسوخی کی مخالفت میں راہل گاندھی کا عوامی جلسہ 19 دسمبر کو

file photo

جونپور: کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نوٹوں کی منسوخی کے پیش نظر عوام کو ہونے والی پریشانیوں کے سلسلے میں یہاں آئندہ 19دسمبر کو بی آر پی کالج میں ایک عوامی جلسے کو خطاب کریں گے۔

کانگریس کے نائب صدر مسٹر گاندھی کے جونپور میں ہوانے والے پروگرام کی تصدیق کرتے ہوئے کانگریس کے قومی ترجمان اور جونپور کے صدر رکن اسمبلی ندیم جاوید نے کہا کہ عوام کی مشکلوں کو کانگریس کسی قیمت پر نظر انداز نہیں کرسکتی۔اس وسیع موضوع پر مسٹر گاندھی کے اس پہلے عوامی جلسے کا پیغام صرف پوروانچل ہی نہیں پورے ملک میں جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے اس عوامی جلسے کو پارٹی کےسینئر رہنما غلام نبی آزاد اور ریاستی کانگریس کے صدر راج ببر خطاب کرنے والے تھےلیکن ا ب اسے اور بڑی شکل دینے کےلئے راہل گاندھی خود اس جلسہ کو خطاب کریں گے۔اس کے مشرقی ضلع میں روڈ شو کر چکے مسٹر گاندھی کا یہ عوامی جلسہ اسمبلی انتخابات کی تشہیری مہم کا باقائدہ آغاز خیال کیا جارہاہے۔راہل گاندھی کے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کےلئے ضلع اکائی کی میٹنگ کرکے تیاریوں کو حتمی شکل دی جائےگی۔

Loading...

Loading...