ٹرین کے ہر کوچ سے ہٹا یا جائے گا ایک ایک بیت الخلا، پڑھیں کیا ہے وجہ ؟

ہندوستانی ریلوے نے ٹرینوں کی تقریبا 40 ہزار بوگیوں سے ایک ایک بیت الخلا ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Aug 04, 2017 03:56 PM IST | Updated on: Aug 04, 2017 03:56 PM IST
ٹرین کے ہر کوچ سے ہٹا یا جائے گا ایک ایک بیت الخلا، پڑھیں کیا ہے وجہ ؟

file photo

نئی دہلی : ہندوستانی ریلوے نے ٹرینوں کی تقریبا 40 ہزار بوگیوں سے ایک ایک بیت الخلا ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دراصل ٹرین میں کھانے کی پلیٹ اور کیریٹس کو رکھنے کے لئے کوئی جگہ نہیں ہوتی ہے اور مسافروں کو دیے جانے والے کھانے کو بیت الخلا کے دروازے کے پاس رکھنا پڑتا ہے ، جو کہ صحت اور صفائی کے نقطہ نظر سے صحیح نہیں ہوتا ہے۔ اس کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

گزشتہ دنوں کنٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل نے بھی اپنی رپورٹ میں اسے صحت اور حفظان صحت کے لحاظ سے غلط بتایا تھا۔ ریلوے کے مطابق ہر کوچ سے ایک ایک بیت الخلا ہٹا کر وہاں کیٹرنگ سے وابستہ اشیاء کو رکھنے کے لئے جگہ بنائی جائے گی۔

ہندوستانی ریلوے نے 13 جون کو مشن ریٹرو فٹمینٹ نے شروع کیا ہے۔ اس کے تحت ریلوے کے پرانے آئی سی ایف ڈیزائن کے ڈبوں کو جدید اور محفوظ بنایا جا رہا ہے۔ ریلوے میں فی الحال اس طرح کی تقریبا 40 ہزار بوگیاں موجود ہیں۔ ان تمام کو اگلے 5 سال میں نیا ڈیزائن دیا جائے گا۔

Loading...

Loading...