زبردست بارش سے یوپی میں معمولات زندگی متاثر، 58افرادہلاک

اترپردیش کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ تین دنوں سے ہورہی موسلادھار بارش کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے جب کہ کم از کم 58 افراد ہلاک اور 53سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

Jul 28, 2018 08:45 PM IST | Updated on: Jul 28, 2018 08:45 PM IST
زبردست بارش سے یوپی میں معمولات زندگی متاثر، 58افرادہلاک

علامتی تصویر

اترپردیش کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ تین دنوں سے ہورہی موسلادھار بارش کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے جب کہ کم از کم 58 افراد ہلاک اور 53سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ایمرجنسی ریلیف سینٹر میں پروجیکٹ ڈائریکٹر ٹی پی گپتا نے آج یہاں بتایا کہ گذشتہ تین دنوں سے ہورہی بارش کے دوران مکانات وغیرہ گرنے سے کم اسے کم 58افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 53 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

اس دوران وزیر اعلی یوگی ادیتیہ ناتھ نے متاثرہ علاقوں میں راحت اور بچاو کے کاموں میں تیزی لانے کا حکم دیا ہے۔وزیر اعلی نے آج افسران کو ہدایت دی کہ پرانی اور خستہ حال عمارتوں کو فوراً خالی کرالیا جائے تاکہ مکان منہدم ہونے کی صورت میں جانی نقصان سے بچا جاسکے۔ سہارن پور اور میرٹھ میں زبردست بارس کی وجہ سے آج صبح مکانات منہدم ہونے سے پانچ بچوں سمیت آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی۔

مسٹر گپتا نے تبایا کہ بارش کی وجہ سے اب تک سب سے زیادہ گیارہ لوگوں کی موت سہارن پور میں ہوئی ہے۔ جب کہ میرٹھ میں پانچ، آگرہ میں چھ،کاس گنج ، مرادآباد ، پیلی بھیت، مظفر نگر اور مین پوری میں تین تین، امروہہ، بریلی، بلندشہر میں دود و، فیروز آباد، کانپور، جون پور، جالون، متھرا، پیلی بھیت، ہاپوڑ، باغپت، غازی آباد، رائے بریلی، امیٹھی، جون پور، پرتاپ گڑھ، کانپور دیہات اور جالون میں ایک ایک شخص کی موت ہوچکی ہے۔

Loading...

Loading...