
پرتاپ گڑھ : اتر پردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ کنڈہ کوتوالی علاقے کے شیخ پور عاشق گاؤں میں اتوار کو گزرنے والے تعزیہ کے جلوس میں رخنہ کے امکانات کے سبب انتظامیہ نے سابق وزیر راجہ بھیا کے والد کوہاؤس اریسٹ کر لیا ۔ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ مغربی بسنت لال نے بتایا کہ تعزیہ کے جلوس کو پرامن طریقے سے منعقد کرانے کے سبب راستہ میں بھنڈارے کی اجازت نہیں دی گئی ۔کچھ لوگوں نے بھنڈاراکے اہتمام کا اعلان راجہ اودے پرتاپ سنگھ کی قیادت میں کرنے کا کیا تھا ۔ جہاں احتیاط کے طور پر راجہ اودے پرتاپ سنگھ کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔ جس کے سبب انکی رہائش گاہ پر پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔
Loading...