راجناتھ سنگھ کی پاکستان کو نصیحت ، وقت رہتے سدھر جاؤ، ورنہ ہمیں مرمت کرنا آتا ہے

سدھارتھ نگر : مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج پاکستان کو آگاہ کیا کہ وہ وقت رہتے سدھر جائے ورنہ بگڑنے والوں کو سدھارنا ملک کے جانباز فوجیوں کو اچھی طرح آتا ہے۔

Feb 12, 2016 11:57 PM IST | Updated on: Feb 12, 2016 11:57 PM IST
راجناتھ سنگھ کی پاکستان کو نصیحت ، وقت رہتے سدھر جاؤ، ورنہ ہمیں مرمت کرنا آتا ہے

سدھارتھ نگر : مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج پاکستان کو آگاہ کیا کہ وہ وقت رہتے سدھر جائے ورنہ بگڑنے والوں کو سدھارنا ملک کے جانباز فوجیوں کو اچھی طرح آتا ہے۔

نیپال سے ملحق ضلع سدھارتھ میں مسلح سرحدی فو جی دستہ کی پكڈهیوا چوکی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر راجناتھ سنگھ نے کہا کہ "پڑوسی ملک کے ساتھ ہم ہمیشہ بہتر تعلقات کے حامی رہے ہیں مگر سرحد پار سے ملک میں دہشت گردی کو فروغ دینے کی کارروائی مسلسل جاری ہے۔ ہم ایک بار پھر انہیں سدھرنے کا موقع دینا چاہتے ہیں، ورنہ بگڑنے والوں کو بہتر بنانا ہمارے فوجیوں کو بخوبی آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے پاکستان کا دورہ کر کے بڑی وسعت قلبی کا ثبوت دیا ہے۔ اسے ہماری کمزوری سمجھنا سب سے بڑی نادانی ہوگی۔ اب ان کی باری ہے کہ وہ ہماری پہل كو کس طورپر لیتے ہیں ۔

پٹھان کوٹ میں فضائیہ کے اڈے پر دہشت گردانہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ہندوستان نے اس بارے میں پڑوسی ملک کو پختہ ثبوت دیے ہیں۔ دہشت گردوں پر کارروائی کرنا اب پاکستان کی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

Loading...

نیپال کے ساتھ مضبوط تعلقات کی وکالت کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ حالیہ دنوں میں کئی بار نیپال سے ہند مخالف کار رروائیاں افسوسناک ہیں۔ ملک کی سلامتی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیپال سے ملحق بین الاقوامی سرحد کھلی ہونے کی وجہ سے ملک مخالف عناصر اس کا کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔

Loading...