آرایس ایس پرچوٹ لگاؤ، بی جے پی کا قلعہ خود منہدم ہوجائے گا: رام گوپال یادو نے سماجوادی کارکنان کو نسخہ

سماجوادی کے جنرل سکریٹری نے پارٹی کارکنوں کوجیت کا نسخہ دیتے ہوئے ہرکارکن کو آرایس ایس کو ہدف بنانے کا نسخہ دیا ہے۔

Oct 04, 2018 08:07 PM IST | Updated on: Oct 04, 2018 08:09 PM IST
آرایس ایس پرچوٹ لگاؤ، بی جے پی کا قلعہ خود منہدم ہوجائے گا: رام گوپال یادو نے سماجوادی کارکنان کو نسخہ

سماجوادی پارٹی کے جنرل سکریٹری رام گوپال یادو: فائل فوٹو

اٹاوہ: آئندہ لوک سبھا انتخابات سے قبل سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے جنرل سکریٹری رام گوپال یادو نے کارکنوں کوجیت کا نسخہ تجویز کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی جان آر ایس ایس نامی طوطے میں ہے، اس لئے اس پرچوٹ کرنا ہرکارکن کا ہدف ہونا چاہئے۔

نمائش پنڈال میں اٹاوہ اسمبلی حلقے کی بوتھ لیول کے ذمہ داروں کی میٹنگ میں پروفیسررام گوپال یادو نے کہا ’’آر ایس ایس کا نیٹ ورک ہی بی جے پی کی جان ہے، اس کومنہدم کرنا ہی ہماری اولین ترجیح ہے۔ 2019 کے عام انتخابات میں کامیابی کے لئے آرایس ایس کے نیٹ ورک کومسمارکرنا بہت ضروری ہے‘‘۔

کارکنوں میں جوش کا جذبہ پیدا کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’ہم نے اس نیٹ ورک کو منہدم کرنے کا چیلنج دہلی میں قبول کیا ہے۔ اس چیلنج کو پائے تکمیل تک پہنچانے میں آپ ہمارا تعاون کریں‘‘۔ اس پر پارٹی کارکنوں نے ہاتھ اٹھا کا انہیں بھروسہ دلایا کہ وہ اس چیلنج کوہرحال میں پورا کریں گے۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں:  جگدمبیکا پال نے سماجوادی پارٹی میں اپنے جانے کی خبروں کو بے بنیاد اور افواہ بتایا

گوکھپور، پھول پوراورنورپور میں ہوئے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی شکست فاش کا حوالہ دیتے ہوئے ایس پی کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ کارکن ان انتخابات کے نتائج سے باحوصلہ ہیں اوراگربوتھ انچارجوں نے اپنی ذمہ داریوں کو صحیح ڈھنگ سے ادا کیا تو بی جے پی کو شکست دینے میں کسی بھی قسم کی کوئی دقت نہیں آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:    راہل گاندھی نے پوچھا آرایس ایس میں کیوں نہیں ہے ایک بھی خاتون؟

پروفیسر رام گوپال یادو نے کہا کہ جملے بازی اورعوام مخالف پالیسوں کی وجہ سے بی جے پی لگاتارکمزورہو رہی ہے۔ راجستھان، چھتیس گڑھ اورمدھیہ پردیش تینوں ریاستوں میں بی جے پی اسمبلی انتخابات ہاررہی ہے ۔ میٹنگ میں خواتین کی تعداد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین بھی نظر آئی ہیں، آنے والے دنوں میں خواتین کے حق میں کافی کچھ بہتر ہونے والاہے۔

یہ بھی پڑھیں:    شیوپال یادو نے بنایا سماجوادی سیکولر مورچہ، کہا ایس پی سے نظرانداز لوگوں کو جوڑیں گے

ایس پی رہنما نے کہا کہ ملک کی معیشت لگاتار خراب ہو رہی ہے۔ مزدوری نہیں مل رہی ہے۔ روزگار ختم ہو رہا، سارا ریزرویشن ختم کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت پرکوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہیں گے۔ اعلی تعلیم میں ریزرویشن کے معاملے پرتبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 13 ججوں پرمشتمل بنچ کے فیصلے کو ایک جج نے ختم کردیا یقینی طور سے یہ حیران کن کرنے والی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    یوگی نے اکھلیش کا موازنہ اورنگ زیب سے کرتے ہوئے کہا "وہ بھی اپنے باپ کا نہیں ہوا"۔

یہ بھی پڑھیں:             ایس پی۔ بی ایس پی اتحاد: اکھلیش نے کہا ضرورت پڑی تو سیٹوں کی قربانی دینے کے لئے بھی تیار

Loading...