ایک اور بینک گھوٹالہ ! سرکاری بینکوں کا آٹھ سو کروڑ روپے لے کر روٹومیک پین کمپنی کا مالک فرار

پنجاب نیشنل بینک میں گیارہ ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے گھوٹالہ کے بعد اب سرکاری بینکوں سے کروڑوں روپے کے گھوٹالہ کا ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے ۔

Feb 18, 2018 10:39 AM IST | Updated on: Feb 18, 2018 10:39 AM IST
ایک اور بینک گھوٹالہ ! سرکاری بینکوں کا آٹھ سو کروڑ روپے لے کر روٹومیک پین کمپنی کا مالک فرار

کانپور : پنجاب نیشنل بینک میں گیارہ ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے گھوٹالہ کے بعد اب سرکاری بینکوں سے کروڑوں روپے کے گھوٹالہ کا ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے ۔ روٹومیک پین بنانے والی کمپنی پر الگ الگ سرکاری بینکوں سے آٹھ سو کروڑ روپے سے زیادہ کا لون لے کر بھاگنے کا الزام ہے ۔

ذرائع کے مطابق کانپور میں واقع روٹومیک پین کمپنی کے مالک وکرم کوٹھاری نے پانچ سرکاری بینکوں سے آٹھ سو کروڑ روپے سے زیادہ کا قرض لیا تھا ۔ بتایا جارہا ہے کہ الہ آباد بینک ، بینک آف انڈیا ، بینک آف بڑودہ ، انڈین اوورسیز بینک اور یونین بینک آف انڈیا نے قانون کو طاق پر رکھ کر وکرم کوٹھاری کو اتنا بڑا قرض دیا تھا ۔

وکرم کوٹھاری نے سب سے زیادہ یونین بینک آف انڈیا سے چار سو پچاسی کروڑ کا لون لیا تھا ۔ اس نے الہ آباد بینک سے تین سو باون کروڑ کا قرض لیا تھا ، لیکن ایک سال ہوجانے کے باوجود اس نے بینکوں کو نہ تو لئے گئے قرض پر سود ہی ادا کیا ہے اور نہ ہی قرض ہی واپس لوٹایا ہے ۔

Loading...

کانپور کے مال روڈ کے سٹی سینٹر میں روٹومیک کمپنی کے آفس پر گزشتہ کئی دنوں سے تالا پڑا ہوا ہے ۔ وکرم کوٹھاری کا بھی کوئی اتہ پتہ نہیں ہے ، وہ مفرور بتایا جارہا ہے ۔ الہ آباد بینک کے منیجر راجیش گپتا نے مفرور وکرم کوٹھاری کی املاک کو بیچ کر پیسے واپس ری کوور ہونے کی امید ظاہر کی ہے ۔

Loading...