راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اگلے سال ملک کے گاؤں گاؤں میں شاکھا کھولے گا

کانپور۔ راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کا اگلے سال تک ملک کے ہر گاؤں میں اپنی شاکھا کھولنے کا منصوبہ ہے۔

Jul 16, 2016 03:06 PM IST | Updated on: Jul 16, 2016 03:07 PM IST
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اگلے سال ملک کے گاؤں گاؤں میں شاکھا کھولے گا

کانپور۔  راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کا اگلے سال تک ملک کے ہر گاؤں میں اپنی شاکھا کھولنے کا منصوبہ ہے۔ آر ایس ایس کے جوائنٹ جنرل سیکریٹری دتاتاریہ ہوسوبلے نے کل یہاں کہا 2017 تک ملک کے ہرگاوں میں شاکھا کا اہتمام کیا جائے گا ۔ جس میں8 سے 15 سال کی عمر کے بچوں کو آر ایس ایس کی سرگرمیوں سے جوڑا جائے گا۔ یہاں پر چارکوں کی سالانہ قومی کانفرنس کے دوران مذکورہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ آر ایس ایس گاؤں جانے کی حکمت عملی کو قطعی شکل دینے کے لئے جلد ہی دو روزہ کانفرنس کرے گا۔

مسٹر ہوسبولے نے کہا کہ 45 ہزار افراد آر ایس ایس کی ویب سائٹ سے جڑے ہوئے ہیں جبکہ لاکھوں لوگ ان دنوں سنگھ  کے خصوصاً قوم پرستی کے نظریات کی حمایت کررہے ہیں۔ -26 ہزار افراد نے ایک سال کے لئے آر ایس ایس کی تربیت لی ہے ان میں سے 23 ہزار نوجوان 40 سال سے کم عمر کے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میرٹھ کے ہر ڈویژن میں شاکھا وں کا اہتمام کیا گیا ہے اور جلد ہی یوپی کی سرپرستی میں شاکھا ہوگی۔

Loading...

Loading...