سہارنپور تشدد معاملہ : 101 نامزد اور 741 نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج، اب تک 17 گرفتاری

اترپردیش میں سہارنپور کے بڈگاؤں علاقے میں گزشتہ جمعہ کو ہوئے نسلی فسادات معاملے میں 101 فسادیوں کو نامزد کرتے ہوئے 741 نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے

May 07, 2017 12:56 PM IST | Updated on: May 07, 2017 12:56 PM IST
سہارنپور تشدد معاملہ : 101 نامزد اور 741 نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج، اب تک 17 گرفتاری

سہارنپور: اترپردیش میں سہارنپور کے بڈگاؤں علاقے میں گزشتہ جمعہ کو ہوئے نسلی فسادات معاملے میں 101 فسادیوں کو نامزد کرتے ہوئے 741 نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق شبیر پور گاؤں میں ہوئے تشدد کے معاملے میں چھ مقدمے درج کئے گئے ہیں۔ دلت برادری کی جانب سے سابق پردھان نریش کمار کی جانب سے تحریر کرائے گئے مقدمے میں 40 افرادکو نامزد اور 250 نامعلوم لوگوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ایک صحافی کی جانب سے درج کئے گئے مقدمے میں دو نامزد اور 20نامعلوم افراد شامل ہیں۔

ایک مقدمہ تشدد میں مارے گئے سُمت کے والد برہم پال نے درج کرایا ہے جن میں پانچ افراد کونامزد کیا گیا ہے۔ شبیر پور کے اروند نے دلت سماج کے چھ افراد کو نامزد کیا ہے۔ تھانہ انچارج بڈگاؤں کی جانب سے 35لوگوں کو نامزد کیا گیا ہے اور سپاہی گورو نے 13لوگوں کو نامزد کیا ہے۔ اس طرح کل 101 نامزد اور 741 نامعلوم افراد پر معاملہ درج ہوا ہے۔ اب تک 17 افراد کی گرفتاری ہو چکی ہے۔

Loading...

Loading...