جب رپورٹر سے بولا بچہ، انکل، آپ سلمان کو باہر نہیں نکال سکتے

ہماچل کے شملہ اور منالی میں کچھ مداحوں نے جہاں سلمان کی سزا کو صحیح ٹھہرایا، وہیں، کچھ لوگوں نے اس پر مایوسی کا اظہار کیا۔

Apr 06, 2018 10:40 AM IST | Updated on: Apr 06, 2018 11:45 AM IST
جب رپورٹر سے بولا بچہ، انکل، آپ سلمان کو باہر نہیں نکال سکتے

شملہ میں سلمان خان کے مداح

نئی دہلی۔ سیاہ ہرن شکار معاملہ میں بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان کو قصوروار قرار دینے پر ان کے مداح مایوس ہیں۔ ہماچل میں بھی سلمان خان کو سزا ہونے پر لوگوں کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔

ہماچل کے شملہ اور منالی میں کچھ مداحوں نے جہاں سلمان کی سزا کو صحیح ٹھہرایا، وہیں، کچھ لوگوں نے اس پر مایوسی کا اظہار کیا۔ شملہ میں مال روڈ پر جب نیوز -18 سے کچھ مداحوں نے یہ کہا کہ انہیں سزا کے اعلان سے مایوسی ہوئی تو وہیں ایک اسکولی بچہ نے نیوز -18 کے رپورٹر سے ہی سلمان خان کو رہا کرانے کی گہار لگائی۔

Loading...

شملہ کی اسکولی طالبہ تولین کور کہتی ہیں کہ ویسے تو سلمان خان ایک ہیرو ہیں، اس لئے انہیں دکھ ہو رہا ہے، لیکن چونکہ انہوں نے جرم کیا ہے، اس لئے انہیں سزا دی جانی چاہیے۔ ان کی دو دوستوں نے بھی سزا کے فیصلے کو صحیح ٹھہرایا ہے۔

وہیں، منالی میں سلمان خان کے مداح راہل، نتیش اور وشنو نے کہا کہ جو فیصلہ آج آیا ہے اس سے انہیں کافی دکھ ہے۔ لیکن اس سے ایک بات صاف ہے کہ قانون کی نظر میں سبھی برابر ہیں، پھر خواہ وہ کوئی بھی ہو۔

Loading...