تیل کمپنیوں کوبچانے کے لئے قیمتوں میں تخفیف کی گئی ہے: اکھلیش یادو کا حکومت پرپھرالزام

سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی حکومت کا یہ فیصلہ عوام کو راحت دینے کے لئے نہیں بلکہ کمپنیوں کے مسلسل گررہے شیئرزکو بچانے کےلئے کیا گیا ہے۔

Oct 04, 2018 09:53 PM IST | Updated on: Oct 04, 2018 09:53 PM IST
تیل کمپنیوں کوبچانے کے لئے قیمتوں میں تخفیف کی گئی ہے: اکھلیش یادو کا حکومت پرپھرالزام

اکھلیش یادو: فائل فوٹو

لکھنؤ: مرکزی حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں میں ڈھائی ڈھائی روپئے کی کمی کو ناٹک قرار دیتے ہوئے سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے جمعرات کو کہا کہ بی جے پی کی حکومت کا یہ فیصلہ عوام کو راحت دینے کے لئے نہیں بلکہ کمپنیوں کے لگاتارگر رہے شیئرزکو بچانے کے لئے کیا گیا ہے۔

اکھلیش یادو نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ انتخاب سے پہلے بی جے پی کی یہ کوشش ہے کہ عوام کو بہکایا اورانہیں گمراہ کیا جائے۔ مرکزنے اونٹ کے منھ میں زیرا جیسی جوراحت دی ہے، وہ توپٹرول اورڈیژل کو جی ایس ٹی میں لاکردی جا سکتی تھی۔ مرکزاور ریاست میں تو بی جے پی کی ڈبل انجن کی حکومتیں ہیں پھربھی وزیراعظم اوروزیراعلی نےعوام کوکھولتے مہنگے تیل میں خوب جھلسایا ہے۔

Loading...

انہوں نے کہا کہ بی جے حکومت پٹرولیم مصنوعات میں 10 لاکھ کروڑ روپئے تک کی اضافی کمائی کرنے کے بعد معمولی راحت دے رہی ہے، لیکن عوام ان کے جھانسے میں آنے والے نہیں ہیں۔ 2014 میں اقتدارمیں آنے کے بعد بی جے پی حکومت میں پٹرول پر9.48 روپئے کی ایکسائزڈیوٹی کو 17.98 روپئے اورڈیزل پر 3.45 روپئے فی لیٹرکی ایکسائز ڈیوٹی کو 13.83 روپئے فی لیٹراضافہ ہوچکا ہے۔ چونکہ اب انتخاب سرپرہیں اوربی جے پی کی ناؤڈگمگا رہی ہے، توکیا گارنٹی ہے کہ اب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:    لکھنو شوٹ آوٹ: بی جے پی ممبران اسمبلی نے یوگی حکومت کے خلاف کھولا محاذ!۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ عوام اس کھیل سے اچھی طرح سے واقف ہیں، اس لئے بی جے پی عوام کوگمراہ کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ حقیقتاً سستے خام تیل کی قیمتوں کا فائدہ عوام کونہیں ملا۔ پورا منافع مرکزی حکومت نے پہلے ہی لے لیا ہے۔ مرکزی حکومت نے بغیرکسی سبسڈی والے رسوئی گیس میں 59 روپئے کا اضافہ کرکے مڈل کلاس کی کمر توڑدی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    مایاوتی کا مہاگٹھ بندھن کو جھٹکا، کہا- قابل احترام تعداد میں سیٹیں نہیں تو اکیلے لڑیں گے الیکشن

یہ بھی پڑھیں:    یوگی نے اکھلیش کا موازنہ اورنگ زیب سے کرتے ہوئے کہا "وہ بھی اپنے باپ کا نہیں ہوا"۔

Loading...