ایس بی آئی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری، بینک دے رہا ہے کارجیتنے کا بہترین موقع

ایس بی آئی اپنے صارفین کے لئے خاص آفرلایا ہے۔ بینک اس کے تحت صارفین کو ایک کارکی بکنگ پرایک اورکارجیتنے کا موقع دے رہا ہے۔ ایس بی آئی نے ٹوئٹ کرکے اس کی اطلاع دی ہے۔

Dec 02, 2018 03:06 PM IST | Updated on: Dec 02, 2018 03:12 PM IST
ایس بی آئی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری، بینک دے رہا ہے کارجیتنے کا بہترین موقع

file photo

ملک کا سب سے بڑا اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) اپنے صارفین کے لئے خاص آفرلے کر آیا ہے۔ بینک اس کے تحت صارفین کو ایک کارکی بکنگ پرایک اورکارجیتنے کا موقع دے رہا ہے۔ یہ باتیں کسی طرح کی افواہ نہیں ہیں بلکہ یہ حقیقت ہے، اس کی تصدیق اس سے بھی ہوجاتی ہے کہ ایس بی آئی نے خود ٹوئٹ کرکے اس کی اطلاع دی ہے۔

یونو ایپ سے کرنی ہوگی بکنگ 

Loading...

ایس بی آئی کے ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایس بی آئی صارفین یونو ایپ سے نئی سینٹروکار کی بکنگ کراتے ہیں تو ان کے پاس ہونڈئی گرانڈ آئی -10 کارجیتنے کا موقع ہوگا، اس کے لئے 31 دسمبر آخری تاریخ ہوگی۔

کیا کرنا ہوگا

کارخریدنے کے لئے ایس بی آئی صارفین کو اپنے موبائل پریونوایپ انسٹال کرنا ہوگا۔ اس کے بعد اپنا رجسٹریشن کرنا ہوگا۔ اس کے بعد صارفین کو ایپ سے نئی سینٹروکارکی بکنگ کرنی ہوگی۔ اس کے بعد صارفین کو کے پاس ہونڈئی گرانڈ آئی -10 کارجیتنے کا موقع مل سکتا ہے۔

Loading...