خوش خبری! ایس بی آئی صارفین کو پہلی بار ملا یہ اختیار، ایسے اٹھا سکتے ہیں فائدہ

ایس بی آئی نے اپنے صارفین کو پہلی بار ایسا اختیار دیا ہے کہ جس کے تحت آپ اپنے ڈیبٹ کارڈ کے لئے خود ضابطے طے کر سکتے ہیں

Jan 24, 2019 11:23 AM IST | Updated on: Jan 24, 2019 02:54 PM IST
خوش خبری! ایس بی آئی صارفین کو پہلی بار ملا یہ اختیار، ایسے اٹھا سکتے ہیں فائدہ

ایس بی آئی کے مطابق، اس اختیار کو سمجھداری سے استعمال کریں اور دھوکہ دھڑی کی سرگرمیوں سے دور رہیں۔

ملک کا سب سے بڑا بینک بھارتیہ اسٹیٹ بینک( ایس بی آئی) اپنے صارفین کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ اس ضمن میں ایس بی آئی نے اپنے صارفین کو پہلی بار ایسا اختیار دیا ہے کہ جس کے تحت آپ اپنے ڈیبٹ کارڈ کے لئے خود ضابطے طے کر سکتے ہیں۔ اس اختیار کا استعمال صارفین یونو ایس بی آئی ایپ کے ذریعہ کر سکتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں اس کے بارے میں۔

ایس بی آئی ٹویٹ کے مطابق، یہ آپ کا ڈیبیٹ کارڈ ہے تو ہم ضابطے کیوں طے کریں؟ ایس بی آئی آپ کو یہ اختیار دیتا ہے کہ آپ اپنے ڈیبٹ کارڈ کے استعمال کو خود مینیج کریں اور یونو ایس بی آئی ایپ پر خود کارڈ کی لمٹ طے کریں۔

Loading...

اس کے لئے آپ کو سب سے پہلے اپنے موبائل فون میں یونو ایس بی آئی ایپ ڈاون لوڈ کرنا ہو گا۔ ڈاون لوڈ کرنے کے بعد یونو میں لاگ ان کریں۔ پھر مینو سے سروس ریکوئسٹ سلیکٹ کریں۔ اس کے بعد اے ٹی ایم/ڈیبٹ کارڈ کو سلیکٹ کرنے کے بعد مینیج کارڈ پر کلک کریں۔ یہاں آپ لمٹ طے کریں اور کارڈ یوزز کو کنٹرول کریں۔

ایس بی آئی کے مطابق، اس اختیار کو سمجھداری سے استعمال کریں اور دھوکہ دھڑی کی سرگرمیوں سے دور رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایس بی آئی الرٹ! اگر آیا ہے یہ میسیج تو فورا کریں یہ کام، ورنہ بینک روک دے گا پیسوں کا لین دین

Loading...