مظفرنگر فسادات کی چوتھی برسی پر سیکورٹی کے پختہ انتظامات ، قومی شاہراہ پر سخت چیکنگ

اترپردیش میں مظفرنگر فسادات کی آج چوتھی برسی کے موقع پر پولس انتظامیہ نے سکیورٹی کے چاق و چوبند انتظامات کئے تھے۔

Sep 07, 2016 06:53 PM IST | Updated on: Sep 07, 2016 06:53 PM IST
مظفرنگر فسادات کی چوتھی برسی پر سیکورٹی کے پختہ انتظامات ، قومی شاہراہ پر سخت چیکنگ

مظفرنگر : اترپردیش میں مظفرنگر فسادات کی آج چوتھی برسی کے موقع پر پولس انتظامیہ نے سکیورٹی کے چاق و چوبند انتظامات کئے تھے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق شہر کے حساس علاقوں کے ساتھ ہی قومی شاہراہ پر بھی سخت چیکنگ اور تلاشی مہم چلائی گئی۔ احتیاطی طورپر شہر میں پولس فورس بھی تعینات کی گئی تھی۔

واضح رہے 27 اگست 2013 کو كوال گاؤں میں چھیڑ خانی کے ایک واقعہ میں سچن، گورو اور شاہنواز کی موت کے بعد فرقہ وارانہ ماحول کشیدہ ہوگیا۔ اس واقعہ کے بعد سات ستمبر کو ضلع میں فسادات شروع ہوئے تھے، جن میں تقریبا 65 افراد کی موت ہو گئی تھی اور ہزاروں لوگ بے گھر ہو گئے تھے۔

Loading...

Loading...