سرسید کو ملک کے دیگر تعلیمی اداروں میں بھی متعارف کرانے کی ضرورت پر زور

سر سید احمد خان کے افکار کو علی گڑھ کے دائرے سے نکال کر ملک کے دیگر اعلیٰ تعلیمی اداروں تک پہچانے کی ضرورت ہے ۔

Feb 28, 2018 11:00 PM IST | Updated on: Feb 28, 2018 11:00 PM IST
سرسید کو ملک کے دیگر تعلیمی اداروں میں بھی متعارف کرانے کی ضرورت پر زور

الہ آباد : سر سید احمد خان کے افکار کو علی گڑھ کے دائرے سے نکال کر ملک کے دیگر اعلیٰ تعلیمی اداروں تک پہچانے کی ضرورت ہے ۔ سر سید کے خیا لات اور ان کی تحریروں میں آج ابھی اتنی توانائی ہے کہ مسلمانوں کی پسماندگی کو دور کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار الہ آباد یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں منعقدہ ایک روزہ قومی سمینار میں کیا گیا ۔

سر سید فکر و نظر کے عنوان سے منعقد ہونے والے اس سیمینار کی صدارت ممتاز ادیب پروفیسر یعقوب یاور نے کی ۔ پروگرام میں پروفیسر علی احمد فاطمی اورپروفیسرشبنم حمید سمیت کئی ممتاز ادیبوں نے سرسید کی خدمات کے مختلف گوشوں پراپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

Loading...

Loading...