شاہنواز حسین نے کی سدھارتھ نگر میں بی جے پی کی پریورتن ریلی کی شروعات، اپوزیشن کو لیا آڑے ہاتھوں

ڈومریا گنج۔ بی جے پی کے قومی ترجمان شاہنواز حسین نے بی جے پی کی طرف سے جاری پریورتن ریلی کی شروعات آج ضلع سدھارتھ نگر میں کی۔

Dec 03, 2016 09:09 PM IST | Updated on: Dec 03, 2016 09:12 PM IST
شاہنواز حسین نے کی سدھارتھ نگر میں بی جے پی کی پریورتن ریلی کی شروعات، اپوزیشن کو لیا آڑے ہاتھوں

ڈومریا گنج۔ بی جے پی کے قومی ترجمان شاہنواز حسین نے بی جے پی کی طرف سے جاری پریورتن ریلی کی شروعات آج ضلع سدھارتھ نگر میں کی۔ نوگڑھ تحصیل میں نوٹ بندی پر لوگوں  سے خطاب  کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی سے کالے دھن پر روک لگے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس نوٹ بندی سے غریب نہیں بلکہ کانگریس، ایس پی اور بی ایس پی سمیت کئی پارٹیاں پریشان ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بی جے پی حکومت نے نوٹ بندی کا جو بہترین قدم اٹھایا ہے وہ غریبوں کے لیے فائدے مند ثابت ہو گا۔ واضح ہوکہ یوپی اسمبلی الیکشن کے پیش نظرتمام سیاسی پارٹیوں نے ریاست میں اپنی طاقت کامظاہرہ کرنا شروع کر دیا ہے۔اسی ضمن میں مسلم اکثریتی ضلع سدھارتھ نگرمیں آج سے بی جے پی کی  پریورتن ریلی کی شروعات ہوئی ہے جس میں  بی جے پی کے قومی ترجمان شہنوازحسین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

انہوں نے بی جے پی لیڈر اور علاقہ کے رکن پارلیمنٹ جگدمبیکا پال کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پال دَل اور دل دونوں سے بہت اچھے ہیں۔انہوں نے کانگریس پارٹی کے قومی نائب صدر پر طنز کستے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی سے زیادہ ٹیلینٹ تو ممبر پارلیمنٹ جگدمبیکا پال میں ہے۔  بہاری کا مطلب بتاتے ہوئے شہنوازحسین نے  کہا کہ بہاری کا مطلب لالو یادو نہیں بلکہ شاہنواز حسین ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ایک غریب کے بیٹے ہیں اور غریبوں کا درد ان میں ہے اور وہ اسے بخوبی سمجھتے بھی ہیں۔ قومی ترجمان نے کہا کہ جنہوں نے ملک کو لوٹنے کا کام کیا ان کے اچھے دن چلے گئے ۔ ممتا بنرجی پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی ناراضگی کی جانچ ہونی چاہیے۔

سماجوادی پارٹی کے قد آور لیڈر اور کابینی وزیر محمد اعظم خان پرحملہ بولتے ہوئے  شاہنواز نے کہا کہ معاشرے میں کشیدگی پیدا کرنے کا تمغہ اعظم خان کو ملا ہے،جب بھی ہندو۔مسلم اتحاد قائم ہوتا ہے تویہ سماج میں انتشارپیدا کردیتے ہیں۔ بی ایس پی پر شدید وار کرتے ہوئے شہنواز حسین نے کہا کہ جس طرح سے لوک سبھا میں بہن جی زیرو پر آؤٹ ہوئی ہیں اسی طرح 2017 میں بھی وہ زیرو پر آؤٹ ہوںگی ۔اس موقع پررکن پارلیمنٹ جگدمبیکاپال، بانسی ممبر اسمبلی جے پرتاپ سنگھ، بی جے پی ضلع صدر رام کمار کنور، ہری شنکر سنگھ، ستیش، سبھاش اور راجیش ترپاٹھی سمیت کئی لوگ موجود رہے۔

Loading...

Loading...