نوٹ بدلوانے کے لئے قطار میں کھڑے شہزاد کی دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی موت

تازہ معاملہ میرٹھ کا ہے جہاں بنکر نگر علاقے کے رہنے والے شہزاد کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔

Nov 19, 2016 03:22 PM IST | Updated on: Nov 19, 2016 03:22 PM IST
نوٹ بدلوانے کے لئے قطار میں کھڑے شہزاد کی  دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی موت

میرٹھ ۔  نوٹ بدلوانے کے لئے بینکوں کے باہر لمبی قطاروں میں کھڑا ہونا اب  لوگوں کی زندگی پر بھاری ثابت ہو رہا ہے ۔ نوٹ بدلوانے کے لئے پریشان ہوکر موت کا شکار ہونے والوں میں ایک اور نام شامل ہو گیا ۔ تازہ معاملہ میرٹھ کا ہے جہاں بنکر نگر علاقے کے رہنے والے شہزاد کی  دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔  اہل خانہ اورمقامی افراد کے مطابق شہزاد گزشتہ چار روز سے نوٹ بدلوانے کے لئے بینکوں کے چکر لگا رہا تھا لیکن نوٹ بدلوانے میں کامیاب نہ ہونے سے وہ پریشان تھا ۔

مزدور پیشہ شہزاد کو دل کا دورہ پڑا اور اس کی موت ہوگئی ۔ وہیں رقم کا انتظام نہ ہونے کے بعد اب مقامی افراد نے چندہ کرکے میت کو دفن کرنے کا انتظام کیا ہے۔ انتظامیہ اور سیاسی

افراد کی لاپرواہی کو لیکر بھی مقامی لوگوں میں کافی ناراضگی نظرآرہی ہے۔

Loading...

Loading...