شرمناک :  باپ نے طمنچہ کی نوک پر 14 سالہ بیٹی کی آبروریزی کی ، کیس درج ، جانچ شروع

جب بھی متاثرہ لڑکی اس گھنونی حرکت کا راز فاش کرنے کیلئے اپنے اہل خانہ کے پاس جاتی تھی ، تو باپ بیٹی کو طمنچہ دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکی دیتا تھا ، جس کی وجہ سے باپ کی دھمکی سے گھبراکر بیٹی کسی سے کچھ بھی نہیں کہہ پاتی تھی

Sep 14, 2018 01:24 PM IST | Updated on: Sep 14, 2018 01:24 PM IST
شرمناک :  باپ نے طمنچہ کی نوک پر 14 سالہ بیٹی کی آبروریزی کی ، کیس درج ، جانچ شروع

علامتی تصویر

اترپردیش کے مظفر نگر میں رشتوں کو شرمسار کردینے والا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک باپ نے اپنی 14 سالہ بیٹی کی طمنچہ کی نوک پر چھ مہینوں تک آبروریزی کی۔ جب اس معاملہ کی خبر ماں کو ہوئی تو اس نے شوہر کے خلاف کوتوالی پہنچ کر شکایت درج کرائی ۔ فی الحال پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے ۔

دراصل یہ پورا معاملہ بڈھانہ کوتوالی حلقہ کے گاوں عمر پور کاہے ۔ یہاں ایک باپ گزشتہ چھ مہینے سے لگاتار اپنی بیٹی کی آبروریزی کررہا تھا ۔ جب بھی متاثرہ لڑکی اس گھنونی حرکت کا راز فاش کرنے کیلئے اپنے اہل خانہ کے پاس جاتی تھی ، تو باپ بیٹی کو طمنچہ دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکی دیتا تھا ، جس کی وجہ سے باپ کی دھمکی سے گھبراکر بیٹی کسی سے کچھ بھی نہیں کہہ پاتی تھی ۔ لیکن گزشتہ دنوں کسی طرح سے متاثرہ کی ماں کو اس کی خبر ہوگئی ۔

یہ بھی پڑھیں : پیار کے جال میں پھنسا کر لڑکی سے اینٹھے 21 لاکھ روپے ، ہوٹل میں لے جا کر کی آبروریزی

ماں نے جب اس کی مخالفت کی تو باپ نے بیٹی کے ساتھ ساتھ ماں کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی دی ، مگر موقع ملتے ہی ماں اور بیٹی کسی طرح والد سے چھپ کر بڈھانا کوتوالی جا پہنچی اور باپ کے خلاف شکایت درج کروادی ۔ پولیس نے متاثرہ نابالغ کی ماں کی تحریر کی بنیاد پر سنگین دفعات کے تحت باپ کے خلاف نامزد کیس درج کرلیا ہے اور متاثرہ کو میڈیکل کیلئے بھیج کر معاملہ کی جانچ شروع کردی ہے۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : سی بی ایس ای ٹاپر رہ چکی 19 سالہ طالبہ کا الزام ، 12 لڑکوں نے اغوا کرکے کی اجتماعی آبروریزی

یہ بھی پڑھیں : حلالہ کے نام پر سسر نے کی آبروریزی ، دو مولویوں سمیت پانچ افراد کے خلاف کیس درج ، جانچ جاری

Loading...