مودی حکومت کبھی نہیں بنائے گی رام مندر : شنکراچاریہ سوروپا نند سرسوتی

مٹھ : شاردا اور جيورتی پيٹھ کے جگت گرو شنکراچاریہ سوامی سوروپانند سرسوتی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی مرکزی حکومت ایودھیا میں رام مندر کبھی نہیں بنائے گی۔

Apr 08, 2016 03:52 PM IST | Updated on: Apr 08, 2016 03:52 PM IST
مودی حکومت کبھی نہیں بنائے گی رام مندر : شنکراچاریہ سوروپا نند سرسوتی

مٹھ : شاردا اور جيورتی پيٹھ کے جگت گرو شنکراچاریہ سوامی سوروپانند سرسوتی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی مرکزی حکومت ایودھیا میں رام مندر کبھی نہیں بنائے گی۔ جگت گرو شنکراچاریہ نے مٹھ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا کہ گزشتہ تقریبا دو برسوں کی مدت میں مودی حکومت نے ایسا کچھ بھی نہیں کیا، جس سے لگے کہ رام مندر کی تعمیر ہونے جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مندر کو لے کر مفاد پرستی پر مبنی سیاست ہورہی ہے۔ موجودہ مرکزی حکومت رام مندر کے نام کا سہارا لے کر اقتدار میں آ گئی، لیکن کرسی پر بیٹھتے ہی رام کو بھول گئی۔ شنکراچاریہ نے کہا کہ یہ غلط فہمی پھیلائی جا رہی ہے کہ بی جے پی کے دور اقتدار میں ہی مندر بنے گا۔ حقیقت یہ ہے کہ بی جے پی کبھی رام مندر نہیں بنائے گی۔ رام صرف ایک پارٹی کے نہیں ہیں، پوری دنیا کا ان پر حق ہے۔

اتراکھنڈ کے سیاسی بحران پر شنکراچاریہ نے مرکزی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ایک سازش کے تحت ہریش راوت کی حکومت کو گرایا ہے۔ مرکزی حکومت نے ہریش راوت کے ترقیاتی کاموں سے چڑ کر یہ کارروائی کی ہے۔

'بھارت ماتا کی جے بولنے پر جاری تنازع پر شنکراچاریہ نے کہا کہ بھارت ماتا کی سرزمین پر رہنے والا ہر شخص ہندو ہے۔ بھارت ماتا سب کی ماں ہے۔ انگریزوں کے دور حکومت میں بھگت سنگھ اور چندر شیکھر آزاد جیسے محب وطن بھارت ماتا کیلئے شہید ہو گئے۔ 'بھارت ماتا کی جے بولنے سے کسی کو گریز نہیں کرنا چاہئے۔

Loading...

Loading...