بی جے پی رام مندر کے نام پر ملک کوکررہی ہے گمراہ : شرد یادو

جنتا دل یونائٹیڈ کے سابق صدر شرد یادو نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ رام مندر کے سہارے وہ ملک کو گمراہ کررہی ہے۔

Jun 27, 2018 11:18 PM IST | Updated on: Jun 27, 2018 11:18 PM IST
بی جے پی رام مندر کے نام پر ملک کوکررہی ہے گمراہ : شرد یادو

شرد یادو ۔ فائل فوٹو ۔ یو این آئی ۔

بارہ بنکی : جنتا دل یونائٹیڈ کے سابق صدر شرد یادو نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ رام مندر کے سہارے وہ ملک کو گمراہ کررہی ہے۔مسٹر یادو نے منگل کی رات کارکنوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہے۔گذشتہ چار برسوں میں کوئی کام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ صرف جھوٹ کی کھیتی کرتے ہیں اور لوگوں کو دھوکہ دیتے ہیں ۔

انہو ں نے دعوی کیا کہ سال 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں مہاگٹھ بندھن کی جیت ہوگی۔ مہاگٹھ بندھن کا چہرہ کیسا ہوگا ، اس پر فیصلہ نہیں ہوا ہے، لیکن ہمارا مقصد بی جے پی کو شکست دے کر آئین کو بچانا ہے۔

رام مندر کے سوال پر مسٹر یادو نے کہا کہ میرے لئے رام مندر میں کوئی یقین نہیں ہے اور وہ صرف زندہ انسان کی پرستش کرتے ہیں ۔ ہمارا اور آئین کا اس معاملے سے کوئی واسطہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی رام مندر کے نام پر ملک کو گمراہ کررہی ہے۔

Loading...

Loading...