شیوپال یادو نے بنایا سماجوادی سیکولر مورچہ، کہا ایس پی سے نظرانداز لوگوں کو جوڑیں گے

شیو پال یادو نے کہا، "میں نے سماجوادی سیکولر مورچہ کا قیام کیا ہے۔ جس کسی کا بھی سماجوادی پارٹی میں احترام نہیں ہو رہا اسے ہمارے ساتھ آنا چاہئے۔

Aug 29, 2018 12:41 PM IST | Updated on: Aug 29, 2018 01:11 PM IST
شیوپال یادو نے بنایا سماجوادی سیکولر مورچہ، کہا ایس پی سے نظرانداز لوگوں کو جوڑیں گے

ایس پی رکن اسمبلی شیوپال سنگھ یادو

سماجوادی پارٹی میں حاشیہ پر ڈھکیلے گئے شیوپال یادو نے بدھ کو سماجوادی سیکولر مورچہ کی تشکیل کا اعلان کیا۔ شیو پال نے کہا کہ سیکولر مورچہ کے تحت ایس پی میں نظرانداز کئے گئے رہنماؤں اور دیگر چھوٹی پارٹیوں کو شامل کرنے کا کام کیا جائے گا۔ انہوں نے صاف کیا کہ وہ سماجوادی پارٹی کو نہیں چھوڑ رہے ہیں۔

شیو پال یادو نے کہا، "میں نے سماجوادی سیکولر مورچہ کا قیام کیا ہے۔ جس کسی کا بھی سماجوادی پارٹی میں احترام نہیں ہو رہا اسے ہمارے ساتھ آنا چاہئے۔ ہم اپنے ساتھ چھوٹی پارٹیوں کو بھی جوڑیں گے۔"

Loading...

نیوز 18 کے ساتھ بات چیت میں شپوپال یادو نے کہا کہ بی جے پی میں جانے کی افواہ غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی میں نیتا جی (ملائم سنگھ) کا احترام نہ ہونے سے دکھی ہوں۔ اسی طرح کئی ایسے رہنما ہیں جو پارٹی میں نظر انداز کر دئیے گئے ہیں۔ شپوپال نے کہا کہ انہیں بھی کسی بھی میٹنگ میں نہیں بلایا جاتا۔ شیوپال نے کہا کہ اس مورچہ کے سہارے نظرانداز پارٹیوں کو بھی جوڑا جائے گا۔ سماجوادی سیکولر مورچہ اترپردیش میں نیا سیاسی متبادل ہو گا۔

اس سے پہلے پیر اور بدھ کے روز شیوپال یادو نے لوہیا ٹرسٹ میں ملائم سنگھ یادو سے ملاقات کی۔ دونوں کے درمیان سیکولر مورچہ کے قیام اور اسے مضبوط کرنے کو لے کر غور وخوض ہوا۔ اس کے بعد بی جے پی کی اتحادی پارٹی سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے صدر اوم پرکاش راج بھر نے بھی منگل کی شام میں شیوپال سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات پر شیوپال نے کہا کہ تمام چھوٹی جماعتوں کو اس مورچہ سے جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔"

Loading...