شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ کا سیٹ کو لے کرجھگڑا، ایئر انڈیا کے ملازم کو چپل سے مارا

نئی دہلی۔ شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ رویندر گایکواڑ پر الزام ہے کہ انہوں نے ایئر انڈیا کے ایک ملازم کو چپل اتار کر مارا۔

Mar 23, 2017 04:06 PM IST | Updated on: Mar 23, 2017 04:10 PM IST
شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ کا سیٹ کو لے کرجھگڑا، ایئر انڈیا کے ملازم کو چپل سے مارا

نئی دہلی۔ شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ رویندر گایکواڑ پر الزام ہے کہ انہوں نے ایئر انڈیا کے ایک ملازم کو چپل اتار کر مارا۔ ایئر انڈیا نے اس معاملے کی تحقیقات کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی ہے۔

اے این آئی کے مطابق، ایئر انڈیا میں سیٹ کو لے کر شروع ہوا تنازعہ زیادہ گرما گرمی میں تبدیل ہو گیا اور اس کے بعد شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ نے ایک ملازم کی پٹائی کر دی۔ اس واقعے کو خود رکن پارلیمنٹ رویندر نے قبول بھی کر لیا ہے۔

Loading...

رکن پارلیمنٹ رویندر گایکواڑ نے سوشل میڈیا پر اپنی بات رکھتے ہوئے لکھا، 'ہاں میں نے اس کو مارا تھا، اس نے میرے ساتھ بدتمیزی کی تھی۔ لیکن اس واقعہ کے بعد ائر انڈیا کے ملازمین میں غصہ ہے۔ فی الحال پورے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے اور ائر انڈیا کی جانب سے پورے ایونٹ کی معلومات وزارت اور اعلی افسران کو دے دی گئی ہے۔

Loading...