شہرت گڑھ سے بی ایس پی امیدوار جمیل صدیقی نے پارٹی کے بینر تلے کروایا فحش ڈانس، ویڈیو وائرل

سدھارتھ نگر۔ سدھارتھ نگر کے شہرت گڑھ سے بی ایس پی امیدوار جمیل صدیقی نے رام لیلا کے منچ پر بار گرلز کا فحش رقص کروایا۔

Oct 20, 2016 10:28 AM IST | Updated on: Oct 20, 2016 10:29 AM IST
شہرت گڑھ سے بی ایس پی امیدوار جمیل صدیقی نے پارٹی کے بینر تلے کروایا فحش ڈانس، ویڈیو وائرل

سدھارتھ  نگر۔ سدھارتھ نگر کے شہرت گڑھ سے بی ایس پی امیدوار جمیل صدیقی نے رام لیلا کے منچ پر بار گرلز کا فحش رقص کروایا۔ پارٹی کے بڑے رہنماؤں کے بینر تلے بار گرلز نے جم کر ٹھمکے لگائے۔ بار گرلز کے اس فحش رقص کا ویڈیو ان دنوں پورے علاقے میں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔

اس وائرل ویڈیو میں صاف نظر آ رہا ہے کہ رام لیلا کے منچ پر بی ایس پی سپریمو مایاوتی کے ساتھ جمیل صدیقی کا بھی بینر لگا ہوا ہے جس کے آگے بار گرلز رقص کر رہی ہیں اور لوگ نوٹوں کی بارش کر رہے ہیں۔

دراصل الیکشن کے اس موسم میں جمیل صدیقی نے رام لیلا جیسے ثقافتی منچ کے ذریعے ووٹروں کو لبھانے کے لئے اس رقص کا اہتمام کروایا اور بی ایس پی کے بڑے لیڈروں کا بینر بھی لگوایا۔

Loading...

Loading...