اسمرتی ایرانی نےلگائی 'شاہی اسنان' میں لگائی ڈبکی، نریندرمودی نے شیئرکیا کنبھ کا ویڈیو

پریاگ راج کمبھ میں مکرسکرانتی پروزیراعظم نریندرمودی نے ملک کے کروڑوں لوگوں کو کمبھ میلے کے لئے نیک خواہشات پیش کی ہے۔ 

Jan 15, 2019 02:44 PM IST | Updated on: Jan 15, 2019 02:44 PM IST
اسمرتی ایرانی نےلگائی 'شاہی اسنان' میں لگائی ڈبکی، نریندرمودی نے شیئرکیا کنبھ کا ویڈیو

اسمرتی ایرانی نے سنگم میں لگائی ڈبکی۔

پریاگ راج کنبھ میں مکرسکرانتی پرپہلا 'شاہی اسنان' جاری ہے۔ مکرسکرانتی کے موقع پرجہاں اکھاڑے شاہی اسنان کررہے ہیں تووہیں کروڑوں عقیدتمندوں کےدرمیان بڑی ہستیوں کا بھی وہاں پہنچنا جاری ہے۔ مرکزی وزیراسمرتی ایرانی نے بھی سنگم کے ساحل پراسنان کیا۔ انہوں نے گنگا اسنان کی تصویرشیئرکرتے ہوئے اپنے ٹوئٹراکاونٹ پرلکھا 'ہرہرگنگے'۔

وزیراعظم نریندرمودی نے بھی ملک کے لوگوں کوکنبھ میلے کی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹرپرایک ویڈیو بھی شیئرکیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا 'پریاگ راج میں شروع ہوئے کنبھ میلے کی نیک خواہشات۔ مجھے امید ہے کہ اس موقع پرملک وبیرون ملک کے عقیدتمندوں کو ہندوستان کی روحانی، ثقافتی اورسماجی تنوع کےدرشن ہوں گے۔ میری دعا ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس شاندارانعقاد کا حصہ بنیں'۔

Loading...

روایات کے مطابق سب سے پہلے مہانروانی اکھاڑہ نے صبح 6:15 بجے شاہی اسنان کیا۔ اس کے بعد اٹل اکھاڑے کے مہامنڈلیشور، منڈلیشور، مہنت اورشری مہنت نے شاہی اسنان کیا۔ اس کے بعد نرنجنی اورآنند اکھاڑہ شاہی اسنان کرے گا۔

تیسرے ضمن میں جونا اکھاڑے کے ساتھ ہی اگنی اوآواہن اکھاڑے کے سادھو سنت اسنان کریں گے۔ اس کے بعد تینوں ویشنواڑی اکھاڑے دگمبر، نرموہی اورنروانی اکھاڑہ اسنان کرے گا۔ اس کے بعد دونوں بیراگی اکھاڑے نیا اداسین اوربڑا اداسین اکھاڑے اسنان کریں گے۔ سب سے آخرمیں نرمل اکھاڑے کےسنت اسنان کریں گے۔

Loading...