اسنیپڈیل ایگزیکٹیو دپتی سرنا کے اغوا کیس میں سنسنی خیز انکشافات

غازی آباد : اسنیپڈيل ایگزیکٹیو دپتی سرنا اغوا کیس میں نئے انکشافات کرتے ہوئے غازی آباد پولیس نے پیر کو بتایا کہ یک طرفہ محبت کی وجہ سے اس واردات کو انجام دیا گیا۔ فی الحال پولیس نے ایک نفسیاتی بیمار سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

Feb 15, 2016 02:35 PM IST | Updated on: Feb 15, 2016 02:35 PM IST
اسنیپڈیل ایگزیکٹیو دپتی سرنا کے اغوا کیس میں سنسنی خیز انکشافات

غازی آباد : اسنیپڈيل ایگزیکٹیو دپتی سرنا اغوا کیس میں نئے انکشافات کرتے ہوئے غازی آباد پولیس نے پیر کو بتایا کہ یک طرفہ محبت کی وجہ سے اس واردات کو انجام دیا گیا۔ فی الحال پولیس نے ایک نفسیاتی بیمار سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ بدھ کو گڑگاؤں میں واقع اپنے آفس سے گھر لوٹتے وقت دپتي کا غازی آباد سے اغوا ہو گیا تھا۔ تاہم 36 گھنٹے بعد محفو اغوا کاروں کی چنگل سے چھوٹ کر دپتی نے اپنے اہل خانہ کو پانی پت سے فون کیا تھا ، جس کے بعد غازی آباد پولیس کی ایک ٹیم نے دپتی کو اس کے گھر پہنچایا تھا۔

اب پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم میں سے ایک نفسیاتی بیمار ہے ، جو دپتی سے یکطرفہ محبت کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق دیویندر کو دپتی کی ہر چھوٹی بڑی چیز معلوم تھی۔ اسے یہاں تک پتہ تھا کہ دپتی کو کون سی چپس پسند ہیں۔ دیویندر کے خلاف دیگر کئی مقدمے درج ہیں۔ نفسیاتی بیمار دیویندر نے اس سے پہلے بھی کچھ لڑکیوں کا بھی اغوا کیا تھا۔

پولیس کے مطابق ہریانہ کے سونی پت کا رہنے والا 20 ہزار کا انعامی بدمعاش دویندر قتل، لوٹ اور اغوا کے واردات میں مطلوب تھا۔ اسی درمیان وہ وہاں سے فرار ہوکر غازی آباد آ گیا اور آٹو چلانے لگا۔ اس نے ایک روز ویشالی میٹرو پر دپتی کو دیکھا۔ دپتی کو دیکھتے ہی اس نے اپنا دل اسے دے دیا اور یکطرفہ محبت کرنے لگا۔ اس درمیان اس نے اس بات کا خیال رکھا کہ دپتي کب آتی اور جاتی ہے۔ اسی کے حساب سے وہ میٹرو کے پاس آٹو کھڑا کرتا تھا۔

Loading...

اس کے بعد اس نے دپتی کے قریب جانے کے لئے اغوا کا منصوبہ بنایا ۔ اس نے اس کے لئے مزید چار لوگوں کو منتخب کیا، جس میں سے دو تو سونی پت کے ہی تھے ، جبکہ دو بدایوں ضلع کے تھے۔ دویندر نے اپنا اصلی مقصد کسی کو نہیں بتایا۔ اس نے بتایا کہ لڑکی غیر ملکی ہے اور حوالہ کا کام کرتی ہے۔ اگر اغوا کر لیا تو سب کے حصے میں کم از کم دو کروڑ روپے آئیں گے۔

منصوبہ کے مطابق بدھ شام کو اس کو آٹو سے اغوا کیا گیا فار سوئفٹ کار سے پانی پت لے جایا گیا۔ پولیس کے مطابق گروہ کے دیگر لوگ دپتی کو ڈرا دھمکا رہے تھے ، لیکن دویندر دپتی کو پیار سے سہارا دے کر اس کے قریب آنے کی کوشش کرتا رہا۔

Loading...