سونیا گاندھی کا وزیر اعظم رہائش اسکیم پر نشانہ ، نام تو تبدیل کر دیا گیا، کام کب کریں گے

رائے بریلی : کانگریس صدر سونیا گاندھی نے اندرا رہائش منصوبے کا نام بدل دئے جانے پر چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ نام تو بدل گیا لیکن کام کب ہوگا۔

Jun 01, 2016 10:29 PM IST | Updated on: Jun 01, 2016 10:29 PM IST
سونیا گاندھی کا وزیر اعظم رہائش اسکیم پر نشانہ ، نام تو تبدیل کر دیا گیا، کام کب کریں گے

رائے بریلی : کانگریس صدر سونیا گاندھی نے اندرا رہائش منصوبے کا نام بدل دئے جانے پر چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ نام تو بدل گیا لیکن کام کب ہوگا۔ اندرا رہائش منصوبے کا نام بدل کر وزیر اعظم رہائش منصوبہ کئے جانے کے بعد اب تک اس مد میں رقم الاٹمنٹ نہ ہونے پرمحترمہ گاندھی نے کہا کہ نام تبدیل کر دیا گیا لیکن کام کب سے شروع ہوگا۔

محترمہ گاندھی نے آج یہاں ڈسٹرکٹ ویجلینس اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی۔ترقیاتی کاموں کی سست رفتاری پر حکام کی طرف سے دی گئی صفائی سے بھی وہ مطمئن نہیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ اندرا رہائش منصوبے کا نام بدل کر وزیر اعظم رہائشی منصوبہ رکھے جانے کے بعد سے ایک بھی اہل شخص کو اس منصوبے کا فائدہ نہیں ملا۔

کمیٹی کی میٹنگ میں مرکزی اسکیموں کی حقیقت جاننے کے دوران منریگا کی ترقی سال در سال گرنے پرمحترمہ گاندھی نے ناراضگی کا اظہار کیا۔مالی سال 2016-17 کو پانی کےسال کے طور میں منائے جانے کے بارے میں محترمہ گاندھی نے افسران کو ہدایت دی کہ ضلع کے کسی بھی گاؤں میں پینے کے پانی کا مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔ میٹنگ میں وزیر اعظم گرام سڑک یوجنا سے بنی سڑکوں کی مرمت نہ ہونے پر عوامی نمائندوں نے ناراضگی کا اظہار کیا۔

Loading...

Loading...