ہریش راوت حکومت سے بغاوت کرنے والے کانگریس کے 9 اراکین اسمبلی کی رکنیت منسوخ ؟

دہرادون : ہریش راوت حکومت سے بغاوت کرنے والے تمام نو ممبران اسمبلی کی رکنیت منسوخ کر دی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ہفتہ دیر رات اتراکھنڈ اسمبلی کے اسپیکر گووند سنگھ كجوال نے دل بدلی قانون کے تحت کارروائی کرتے ہوئے کانگریس کے تمام 9 باغی ممبران اسمبلی کی رکنیت ختم کر دی گئی ہے ۔ تاہم اس کے سرکاری تصدیق نہیں کی گئی ہے ۔

Mar 27, 2016 01:48 AM IST | Updated on: Mar 27, 2016 09:01 AM IST
ہریش راوت حکومت سے بغاوت کرنے والے کانگریس کے 9 اراکین اسمبلی کی رکنیت منسوخ ؟

دہرادون : ہریش راوت حکومت سے بغاوت کرنے والے تمام نو ممبران اسمبلی کی رکنیت منسوخ کر دی گئی ہے ۔  ذرائع کے مطابق ہفتہ دیر رات اتراکھنڈ اسمبلی کے اسپیکر گووند سنگھ كجوال نے دل بدلی قانون کے تحت کارروائی کرتے ہوئے کانگریس کے تمام 9 باغی ممبران اسمبلی کی رکنیت ختم کر دی گئی ہے ۔ تاہم ریاست کی ایک سینئر وزیر اندرا ہردیش نے اس بات کو افواہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ابھی کسی بھی باغی لیڈر کو معطل نہیں کیا گیا ہے ۔ ۔

 ریاست کی سینئر وزیر اندرا هرديش نے بتایا کہ انہیں فی الحال باغی ممبران اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ اسپیکر کی جانب سے کسی بھی قسم کی معلومات ملنے کے بعد ہی وہ اس بارے میں کچھ کہہ سکیں گی ۔  تاہم حکومت سے وابستہ با وثوق ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ کانگریس کے تمام نو باغی ممبران اسمبلی کی رکنیت ختم کر دی گئی ہے ۔

Loading...

Loading...