الہ آباد: ڈاکٹر امبیڈکر کی ایک اور مورتی توڑی گئی، علاقہ میں کشیدگی

الہ آباد۔ اترپردیش میں الہ آباد کے جھونسي علاقے میں ملک کے آئین ساز ڈاکٹر بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی آج ایک مورتی ٹوٹی دیکھ کر علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔

Mar 31, 2018 01:50 PM IST | Updated on: Mar 31, 2018 01:50 PM IST
الہ آباد: ڈاکٹر امبیڈکر کی ایک اور مورتی توڑی گئی، علاقہ میں کشیدگی

الہ آباد کے جھونسي علاقے میں ملک کے آئین ساز ڈاکٹر بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی ٹوٹی ہوئی مورتی کی فوٹو۔

الہ آباد۔ اترپردیش میں الہ آباد کے جھونسي علاقے میں ملک کے آئین ساز ڈاکٹر بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی آج ایک مورتی ٹوٹی دیکھ کر علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔ لوگوں نے جھونسي علاقہ کی تروینی پورم کالونی میں صبح بابا صاحب کی ٹوٹی مورتی دیکھی۔ یہ خبر پھیلتے ہی علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

پھول پور سے سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے ممبر پارلیمنٹ ناگیندر سنگھ پٹیل سمیت سینکڑوں لوگ موقع پر پہنچ گئے۔ بھیڑ نے مورتی کی فوری تبدیلی اور ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے پولیس محکمہ کے خلاف نعرے لگائے۔ لوگوں کا الزام ہے کہ برسر اقتدار حکومت بابا صاحب پر سیاست تو کر رہی ہے لیکن ان کی مورتیوں کو تحفظ نہیں دے پا رہی ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ (گنگاپار) سنیل سنگھ نے یہاں بتایا کہ جھونسي کی مذکورہ کالونی میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی مورتی کل دیر رات کسی وقت سماج دشمن عناصر نے توڑ دی ،جس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔ کشیدگی کو دیکھتے ہوئے اضافی پولیس نفری بلائی گئی ہے۔ انہوں نے مشتعل لوگوں سے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کی۔  سنگھ نے بتایا کہ ٹوٹے مجسمہ کی جگہ نئی مورتی لگائی جا رہی ہے۔ اس سلسلہ میں رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔ سماج دشمن عناصر کو نشان زد کیا جا رہا ہے، انہیں جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

Loading...

Loading...