ہریش راوت کی بڑھ سکتی ہیں مشکلیں ، جانچ میں صحیح پائی گئی اسٹنگ سی ڈی

نئی دہلی : اتراکھنڈ میں صدر راج نافذ کئے جانے کے بعد ریاست کے سابق وزیر اعلی ہریش راوت کی مشکلیں مزید بڑھ سکتی ہیں ۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق ہریش راوت کی اسٹنگ سی ڈی کی جانچ میں صحیح پائی گئی ہے ۔ جانچ کے لئے یہ سی ڈی چندی گڑھ ایف ایس ایل لیب میں بھیجی گئی تھی ۔

Mar 27, 2016 06:19 PM IST | Updated on: Mar 27, 2016 06:19 PM IST
ہریش راوت کی بڑھ سکتی ہیں مشکلیں ،  جانچ میں صحیح پائی گئی اسٹنگ سی ڈی

نئی دہلی : اتراکھنڈ میں صدر راج نافذ کئے جانے کے بعد ریاست کے سابق وزیر اعلی ہریش راوت کی مشکلیں مزید بڑھ سکتی ہیں ۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق ہریش راوت کی اسٹنگ سی ڈی کی جانچ  میں صحیح پائی گئی ہے ۔ جانچ  کے لئے یہ سی ڈی چندی گڑھ ایف ایس ایل لیب میں بھیجی گئی تھی ۔

بتا دیں کہ باغی ممبران اسمبلی نے ہریش راوت کی ایک سی ڈی جاری کی تھی ، جس میں ہریش راوت 5 کروڑ روپے خود سے اور 10 کروڑ روپے کسی اور کے ذریعہ سے دلانے کی بات کہہ رہے تھے ۔ باغی ممبران اسمبلی کا دعوی ہے کہ یہ اسٹنگ آپریشن 23 مارچ کا ہے ۔

اس اسٹنگ کو دکھائے جانے کے بعد ہریش راوت نے پریس کانفرنس کر کے کہا تھا کہ اگر یہ اسٹنگ صحیح ہے تو ثابت ہوتا ہے کہ باغی ممبر اسمبلی پیسے کے لئے بی جے پی کے ساتھ گئے اور پھر پیسے کے لئے حکومت سے بات کر رہے تھے ۔ ہمارا خیال ہے کہ سی ڈی غلط ہے، جس نے اسٹنگ کیا ہے اس کے بارے ہر کوئی جانتا ہے ۔ راوت نے کہا تھا کہ میں براہ راست کہنا چاہوں گا کہ یہ سی ڈی بالکل جھوٹ ہے، بالکل غلط ہے۔

Loading...

Loading...