آئی آئی ٹی داخلہ امتحان میں میرٹھ کی شفیہ کی شاندار کامیابی‎

میرٹھ ۔ میرٹھ کی بیٹی شفیہ احمد نے سخت محنت کے بل پر آئی آئی ٹی کے داخلہ امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

Apr 29, 2016 05:29 PM IST | Updated on: Apr 29, 2016 05:30 PM IST
آئی آئی ٹی داخلہ امتحان میں میرٹھ کی شفیہ کی شاندار کامیابی‎

میرٹھ ۔  میرٹھ کی بیٹی شفیہ احمد نے سخت محنت کے بل پر آئی آئی ٹی کے داخلہ امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ شفیہ کی کامیابی ہمارے معاشرے میں  تعلیم نسواں کی ضرورت اور اہمیت کو بیان کرتی ہے کہ بس سماجی بیداری کے ساتھ  ان کو تھوڑی مدد اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔

آل انڈیا سطح پرکیٹ کے ذریعہ آئی آئی ٹی کا داخلہ امتحان ٹیکنیکل اور پروفیشنل کورسز کے ان چند مشکل امتحانات میں سے ایک ہے،  جس کو پاس کر لینا اپنے آپ میں کامیابی کی سند مانا جاتا ہے ۔ انجینرنگ کے لیے بی آرک کی تعلیم کے ساتھ شفیہ نے ماسٹرس کے لیے آئی آئی ٹی کی تیاری شروع کی ۔ کسی طرح کی کوچنگ کے بغیر شفیہ نےسیلف اسٹڈی کراپنی محنت اور والدین کی مدد اور دعاؤں سے یہ  کامیابی حاصل کی ہے۔

بچوں کی تعلیم اور تربیت میں پہلی درس گاہ  گھر ہوتا ہے۔ شروعاتی تعلیم کے بعد شفیہ کے والدین نے شفیہ کو اپنے مستقبل کی راہ خود تلاش کرنے کی نہ صرف  مکمّل آزادی دی بلکہ ہر لحاظ سے شفیہ کی پوری مدد اور حوصلہ افزائی بھی کی۔ مسلم مڈل کلاس خاندان سے تعلق رکھنے والی شفیہ ایک ایسا سماج کا بھی حصّہ ہیں،  جہاں لڑکیوں کی جلد شادی کی فکر انکی  تعلیمی اہمیت پر حاوی نظر آتی ہے ۔

shafia2

Loading...

لیکن شفیہ مانتی ہیں کہ اگر کسی لڑکی میں تعلیم حاصل کرنے کا جذبہ اور ہمّت ہے تو مشکل حالات میں بھی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ وہیں شفیہ جیسی ہونہار لڑکیوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کرنے والے افراد اس کامیابی کو معاشرے کی دوسری بچیوں کے لیے ایک نظیر مانتے ہیں ۔

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com