پاکستان میں سسرال کے مظالم کا شکار محمدیہ بیگم کی مدد کیلئے سشما نے بڑھایا ہاتھ ، دوبارہ پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت

وزیر خارجہ سشما سوراج پاکستان میں سسرال کے لوگوں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائی جا رہی ایک ہندستانی خاتون کو راحت دلانے کی پرزور کوشش کر رہی ہیں

Mar 20, 2017 11:20 PM IST | Updated on: Mar 20, 2017 11:23 PM IST
پاکستان میں سسرال کے مظالم کا شکار محمدیہ بیگم کی مدد کیلئے سشما نے بڑھایا ہاتھ ، دوبارہ پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت

نئی دہلی: وزیر خارجہ سشما سوراج پاکستان میں سسرال کے لوگوں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائی جا رہی ایک ہندستانی خاتون کو راحت دلانے کی پرزور کوشش کر رہی ہیں۔

محترمہ سوراج نے اسلام آباد میں ہندستانی ہائی کمشنر سے کہا ہے کہ وہ متاثرہ خاتون محمدیہ بیگم کے پاسپورٹ کو دوبارہ جاری کریں اور انہیں ہندستان بھیجنے کا راستہ صاف کروائیں۔ وزیر خارجہ نے یہ کارروائی متاثرہ خاتون کے والد محمد اکبر کی یو ٹیوب پر ڈالے گئے پیغام کو سننے کے بعد کی ہے۔

محترمہ سوراج نے ٹوئٹر پر کہا، ہمارے محکمہ نے محمدیہ بیگم کی حفاظت اور اس کی دیکھ بھال کرنے سے متعلق نوٹ بھیج دیا ہے۔ انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا، ’ہمارے ہائی کمیشن کے حکام نے محمدیہ بیگم سے ملاقات کی تو متاثرہ خاتون نے ہندوستان لوٹنے کی خواہش ظاہر کی۔‘

Loading...