طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے ’ٹیلنٹ پروموشن کیمپ‘ کا انعقاد

سدھارتھ نگر۔ ’’ اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ جب بھی کسی قوم یا ملت کے جوانوں میں جوش آیا، انھوں نے ھمیشہ عظیم کارنامے انجام دیئے ھیں۔

Feb 25, 2016 10:39 PM IST | Updated on: Feb 25, 2016 10:39 PM IST
طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے ’ٹیلنٹ پروموشن کیمپ‘ کا انعقاد

سدھارتھ نگر۔ ’’ اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ جب بھی کسی قوم یا ملت کے جوانوں میں جوش آیا، انھوں نے ھمیشہ عظیم کارنامے انجام  دیئے ھیں۔ لیکن آج  بد قسمتی کا یہ عالم ہے کہ ہماری نوجوان نسل نہ صرف اخلاقی اقدار سے کوسوں دور ھے، بے راہ روی کے عالم میں مبتلا ھے بلکہ وہ تعلیم وتعلم کا ماحول جو کسی قوم کی قسمت اور اس کا مستقبل طے کرتاھے، وھاں بھی یہ لا پروائی میں مبتلا پائے جارھے ھیں‘‘۔  ان خیالات کا اظہار آج نوگڈھ (ضلع سدھارتھ نگر) سے متصل ایک معروف گرام سبھا کونڈراگرانٹ ٹولہ کرمھوا میں تعلیمی بیداری کے حوالے منعقد پروگرام"ٹیلنٹ پروموشن کیمپ" میں گریٹ انڈیا ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئر مین  نوراللہ خان نےکیا۔

انھوں نے مزید کھا کہ چوںکہ ھمارا تعلق ایک غریب ملک سے ھے اس لئے ھمیں آگے آکر ان غریبوں کا بھی دھیان رکھنا ھوگا جو دو وقت کی روٹی کے سوا تعلیم وغیرہ جیسی چیزوں کا تصور بھی نھیں کر سکتے۔ آج ھمیں سماج سے عملا جڑنا ھوگا اور بلا تفریق مذہبو ملت سماج کے ھر اس فرد کے ساتھ آنا ھوگا جو اس سے جو جھ رھا ھے۔ تنظیم کی کار کردگی کا ذکر کرتے ھوئے خان نے مزید کھا کہ اس کا قیام انھیں مقاصد کے ساتھ عمل میں آیا ہےکہ ھم ایسے رفاھی کامو ں سے لو گوں کو جوڑیں جو کہ ھمارے سماج و معاشرے کیلئے نہ صرف مضبو طی کا کام کریں گے بلکہ ھمارا سماج ایک متحد ، با اخلاق، اقدار کا حامل اور مھذب و تعلیم یافتہ معاشرہ بن جائے گا۔

Loading...

واضح رھے کہ تعلیمی بیداری کی خاطر طلبہ میں  ذوق و شوق اور حوصلہ افزائی کیلئے مو منٹو، شیلڈ اور سر ٹیفکٹ بھی تقسیم کئے گئے اور حاضرین کے جذبے اور طلبہ کے اندر ولولہ ، آگے بڑھنے کا شوق اور حو صلہ دیکھ کر تنظیم نے کئ اھم فیصلے لئے ھیں ۔ گاؤں سے متصل  چوراھے پر ایک پبلک لائبریری کے قیام کا کام بھی آخری مر حلے میں ھے اور اگلے کچھ مھینو ں کے اندر طلبہ کیلئے یہ لا ئبریری بھت مفید ثابت ھوگی جھاں مختلف قسم کے مجلے ، رسائل وجرائد اور اخبارات کے علاوہ ڈکشنری وغیرہ  بھی دستیاب ھوں گے۔

Loading...