تذبذب ختم ، چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لے گی ٹیم انڈیا ، پاکستان کے ساتھ ہے ہندوستان کا پہلا مقابلہ

ہندوستانی کرکٹ ٹیم، انگلینڈ میں یکم جون سے شروع ہو رہی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لے گی۔

May 07, 2017 01:55 PM IST | Updated on: May 07, 2017 01:55 PM IST
تذبذب ختم ، چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لے گی ٹیم انڈیا ، پاکستان کے ساتھ ہے ہندوستان کا پہلا مقابلہ

نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم، انگلینڈ میں یکم جون سے شروع ہو رہی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لے گی۔ کافی دنوں سے جاری تذبذب اب ختم ہو گیا ہے۔ بی سی سی آئی نے اپنی ایس جی ایم میٹنگ میں اس کا فیصلہ کیا ۔ پیر یعنی 8 مئی کو ٹیم انڈیا کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔ہندوستان کا پہلا مقابلہ 4 جون کو پاکستان کے ساتھ ہے۔

آمدنی کے ماڈیول کو لے کر بی سی سی آئی اور آئی سی سی میں تنازع چل رہا ہے، جس کی وجہ سے ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے اب تک چیمپئنز ٹرافی کے لئے ٹیم کا اعلان نہیں کیا ہے۔ بی سی سی آئی کے قائم مقام چیئرمین سی کے کھنہ نے اس بات پر مہر لگا دی ہے کہ پیر کو ٹیم انڈیا کا اعلان کردیا جائے گا۔

بی سی سی آئی کو اس وقت بڑا جھٹکا لگا تھا، جب سپریم کورٹ کی طرف سے قائم سی او اے نے اسے چیمپئنز ٹرافی کے لئے ٹیم کا اعلان جلد سے جلد کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ سی او اے نے ایس جی ایم اور ٹیم سلیکشن کو لے کر بی سی سی آئی کو ای میل کیا تھا۔ ایس او اے نے بی سی سی آئی سے پوچھا تھا کہ آمدنی معاملہ کو لے کر ایس جی ایم کی میٹنگ 7 مئی کو ہونی ہے، لیکن وہ ٹیم کے انتخاب کے لئے اتنا انتظار کیوں کر رہے ہیں؟۔

Loading...