اترپردیش : بھیم سینا ضلع صدر کے بھائی کی مشتبہ موت کے بعد سہارنپور میں کشیدگی ، انٹرنیٹ خدمات بند

اترپردیش کے سہارنپور میں سچن والیا کی مشتبہ حالات میں موت ہونے سے پیداہوئی کشیدگی کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ پی کے پانڈے نے تمام موبائل کمپنیوں کو اپنی خدمات فوری طورپر بند کرنے کی ہدایت دی۔

May 09, 2018 08:04 PM IST | Updated on: May 09, 2018 08:04 PM IST
اترپردیش : بھیم سینا ضلع صدر کے بھائی کی مشتبہ موت کے بعد سہارنپور میں کشیدگی ، انٹرنیٹ خدمات بند

سہارنپور: اترپردیش کے سہارنپور میں سچن والیا کی مشتبہ حالات میں موت ہونے سے پیداہوئی کشیدگی کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ پی کے پانڈے نے تمام موبائل کمپنیوں کو اپنی خدمات فوری طورپر بند کرنے کی ہدایت دی۔ بھیم سینا کے ضلعی صدر کمل والیا کے بھائی سچن والیا کی مشتبہ حالات میں گولی لگنے سے موت ہونے پر سہارنپور میں دلت طبقہ میں غصہ کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

ضلع اسپتال میں فاضل پولیس اور پی اے سی تعینات کردی گئی ہے۔ جہاں دلت نوجوانوں نے جم کر ہنگامہ کیا تھا۔ انٹرنیٹ خدمات بند ہونے سے سوشل میڈیا پر خبروں کی نشریات نہیں ہورہی ہیں اور وہاٹس ایپ سروس بھی ٹھپ ہے۔

Loading...

Loading...