اعظم گڑھ میں ناشتے کی دکان پر مذہبی کتاب کے صفحات کی پلیٹ ملنے کے بعد کشیدگی

اعظم گڑھ: اترپردیش میں ضلع اعظم گڑھ کے مبارک پور علاقے کے علی نگر محلے میں ناشتہ چائے کی دکان پر ایک مذہبی کتاب کے صفحات کی بنی کاغذ کی پلیٹ ملنے پر لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

Apr 23, 2016 11:44 AM IST | Updated on: Apr 23, 2016 11:44 AM IST
اعظم گڑھ میں ناشتے کی دکان پر مذہبی کتاب کے صفحات کی پلیٹ ملنے کے بعد کشیدگی

اعظم گڑھ: اترپردیش میں ضلع اعظم گڑھ کے مبارک پور علاقے کے علی نگر محلے میں ناشتہ چائے کی دکان پر ایک مذہبی کتاب کے صفحات کی بنی کاغذ کی پلیٹ پر ٹکیہ چاٹ فروخت کرنے پر ایک مخصوص برادری کے لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سازش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز شام میں چائے ناشتہ کی دکان پر کاغذ کی پلیٹ پر مذہبی کتاب کا صفحہ ملنے پر ایک طبقہ کے لوگوں کی زبردست بھیڑ جمع ہوگئی۔ اس معاملے پر مبارک پور قصبہ میں کشیدگی کے پیش نظر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی اور پولیس سپرنٹنڈنٹ دیانند پانڈے دیگر انتظامی افسروں کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ کشیدگی کے پیش نظر علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کردی گئی ہے۔

دریں اثنا ڈی ایم نے کہاکہ اس معاملے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے اور اس سلسلے میں کچھ لوگوں کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

Loading...

Loading...