کشمیر میں جنگجوؤں کی فائرنگ میں ایک پولیس جوان اور دو شہریوں سمیت چار ہلاک

جنوبی کشمیر میں آج رات مشتبہ جنگجوؤں کی فائرنگ میں ایک پولیس جوان ، ایک جنگجو سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے ۔

May 07, 2017 09:25 AM IST | Updated on: May 07, 2017 09:25 AM IST
کشمیر میں جنگجوؤں کی فائرنگ میں ایک پولیس جوان اور دو شہریوں سمیت چار ہلاک

سری نگر :  جنوبی کشمیر میں آج رات مشتبہ جنگجوؤں کی فائرنگ میں ایک پولیس جوان ، ایک جنگجو سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے ۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کلگام کے میر بازار میں سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ایک سڑک حادثہ ہو ا تھا۔

تاہم جب پولیس کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی تو مبینہ طو پر تین جنگجوؤں نے خود کار ہتھیاروں سے اس پر فائرنگ کردی۔ سلامتی دستوں نے اس کا جواب دیا اور اس طرح سے مختصر وقفہ کے لئے جھڑپ ہوئی۔ فائرنگ کے نتیجہ میں ایک پولیس جوان ، ایک جنگجو سمیت چار افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ باقی دو جنگو اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ سلامتی دستوں اور ریاستی پولیس نے حملے کے ذمہ دار مسلح افراد کو پکڑنے کے لئے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کردی ہے۔

Loading...

Loading...