دینی معلومات کو سماج کے نوجوان طبقہ تک پہنچانے کے مقصد سے تین روزہ لیکچر پروگرام

میرٹھ : دنیاوی تعلم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی انسان کی تربیت کے لئے ضروری ہے اور اسی مقصد کے تحت عین الحیات ٹرسٹ کی جانب سے دین اور ہم کے عنوان ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا

Jun 02, 2016 10:44 PM IST | Updated on: Jun 02, 2016 10:44 PM IST
دینی معلومات کو سماج کے نوجوان طبقہ تک پہنچانے کے مقصد سے تین روزہ لیکچر پروگرام

میرٹھ : دنیاوی تعلم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی انسان کی تربیت کے لئے ضروری ہے اور اسی مقصد کے تحت عین الحیات ٹرسٹ کی جانب سے دین اور ہم کے عنوان ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ، جس میں مکتب اہل تشیع کے عالم دین نے اسلام اور اس کی تعلیمات کے حوالے سے لیکچر دیا ۔ انہوں نے قرآن اور حدیث کی روشنی میں مختلف موضوعات پر پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی دئے۔ پروگرام میں موجودہ ماحول میں مسلمانوں کو درپیش مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عالم دین نے مسلکی اختلافات کو درکنار کرنے اور آپس میں اتحاد پیدا کرنے پر زور دیا۔

دینیات کی معلومات کو سماج کے نوجوان طبقہ تک پہنچانے کے مقصد سے شروع لیکچر پروگرام اور دینیات کی ان تین روزہ کلاس میں نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ دینی معلومات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ طلبہ وطالبات نے مختلف دینی اور دنیاوی موضوعات پرسوالات بھی پوچھے، جن کا علما نے جواب دیا۔

Loading...

Loading...