دوا لینے آئی 26 سالہ بیوہ کا اغوا کرکے کیا ریپ، دو نوجوانوں پر معاملہ درج

پولیس کو دئیے بیان میں 26 سالہ بیوہ خاتون کا پہلے دو نوجوانوں نے اغوا کیا اور اس کے بعد کھیتوں میں لے جاکر اس کی عصمت دری کی۔

Sep 18, 2018 11:05 AM IST | Updated on: Sep 18, 2018 03:22 PM IST
دوا لینے آئی 26 سالہ بیوہ کا اغوا کرکے کیا ریپ، دو نوجوانوں پر معاملہ درج

علامتی تصویر

ریواڑی کے کوسلی ضلع کے پولی گاؤں میں موتی جھارے کی دیسی دوائی لینے کیلئے آئی ایک بیوہ خاتون کا پہلے دو نوجوانوں نے اغوا کیا اور اس کے بعد کھیتوں میں لے جاکر  اس کی عصمت دری کی۔ متاثرہ نے اس کی شکایت اتوار کی شام کو مہیلا تھانہ میں کی۔ پولیس نے اس پر پولی گاؤں کے ہی دو نوجوانوں کے خلاف اغوا اور اجتماعی عصمت دری کا معاملہ درج کیا ہے۔ پولیس ملزموں کی تلاش میں لگی ہوئی ہے۔

بتادیں کہ 15 ستمبر کو پیش آئے اس واقعے میں ریواڑی ضلع کے کوسلی میں رہنے والی ایک 26 سالہ بیوہ خاتون نے پولیس کو دیئے بیان میں بتایا کہ 15 ستمبر کو گھر سے وہ موتی جھارے کی دیسی دوا لینے کیلئے اڈے پر پہنچی تو گاؤں کے دو نوجوانوں ستپال اور لیلا نے اسے زبردستی بائک پر بیٹھا لیا۔ اس کے بعد وہ اسے کھیتوں میں لے گئے۔

Loading...

جہاں پر ستپال نے اس کی اجتماعی عصمت دری کی۔ اس دوران لیلا نے بھی اس کی مدد کی۔ خاتون  پولیس نے دونوں ملزموں کے خلاف اغوا و اجتماعی عصمت دری کا معاملہ درج کیا ہے۔ ڈی ایس پی رام بھجن نے کہا کہ معاملے کی شکایت ملتے ہی  کیس درج کر لیا گیا تھا اور اس کی پوری گہرائی سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خاتون کا جنسی استحصال کرنے کے الزام میں آر ایس ایس کا مبینہ پرچارک دلی سے گرفتار

بھوپال شیلٹر ہوم ریپ معاملہ : آپریٹر کی درندگی سے تین بچیوں کی ہوئی موت

چاکلیٹ لینے گئی تھی معصوم ، دکاندار نے کی ویڈیو گیم دکھانے کے بہانے نا بالغ بچی سے ریپ کی کوشش

Loading...